سچ خبریں:فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں 700 بیمار فلسطینی قیدیوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ایک تحقیقی مرکز نے طلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں 700 فلسطینی قیدی بیماریوں میں مبتلا ہیں، اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان فلسطینی قیدیوں میں سے 160 کی جسمانی حالت تشویشناک ہے۔
اس فلسطینی تحقیقاتی مرکز نےاعلان کیا کہ جن 700 فلسطینی قیدیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے کم از کم 20 کینسر کے کیسز ہیں، فلسطینی قیدیوں کی نگراں کمیٹی نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ فلسطینیوں کی گرفتاری صہیونی قابضوں کے باقاعدہ اور منصوبہ بند ہتھیاروں میں سے ایک ہے جس میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فورسز کے ہاتھوں تین ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی نگراں کمیٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک صہیونی فورسز نے اریحا میں مقیم تقریباً 170 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے زیادہ تر گرفتاریاں عقبہ جبر کیمپ میں ہوئیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے بالخصوص عقبہ جبر کیمپ میں کی جانے والی گرفتاریاں میدان میں پھانسی کے ساتھ ساتھ زیر حراست افراد اور ان کے اہل خانہ پر منظم تشدد تھیں۔