سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سکیورٹی اپریٹس کے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری ونگ کی میزائل طاقت کے تخمینے غلط تھے۔
صہیونی اخبار ہاریٹز نے فلسطینی مزاحمت کی میزائل طاقت کا اعتراف کیا، صہیونی اخبار نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کو عزالدین قسام بریگیڈ کی میزائل طاقت کے بارے میں غلط فہمی تھی، رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ جنگ سے پہلے اسرائیلی اندازوں سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ حماس کسی تنازعہ کے لئے بالکل بھی تیار نہیں تاہم جنگ میں اس کے برعکس ثابت ہوا اور اسرائیل کے ٹھکانوں پر بہت سے میزائل داغے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کی فوجی شاخ کے عز الدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک تقریر میں کہاکہ فلسطینی مزاحمت القدس اور مسجد اقصی کے دفاع کے مقصد کے ساتھ جنگ میں داخل ہوئی، دوسری طرف اس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب سکریٹری جنرل "نصر الشمری” نے زور دے کر کہاکہ ” سورڈ آف قدس "کی لڑائی نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے حق میں طاقت کا توازن بدل دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے القدس کی تلوار کی لڑائی کے دوران طاقت کے توازن کو دوبارہ بحال کردیا اور فلسطینی گروپوں نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ اسلامی امت کے وقار کا بھی دفاع کیا نیز صیہونی غاصب حکومت کو بری طرح سے شکست سے دوچار کر دیا۔
مشہور خبریں۔
انشااللہ کل فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے، عمران خان
مارچ
ایف بی آر کو1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت ملنے کا انکشاف
جنوری
شام میں امریکی فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں؛امریکی فوج کا اعتراف
دسمبر
صارفین کو بجلی کے بلوں کی اقساط پر 14 فیصد سود ادا کرنا ہوگا
جون
واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان
نومبر
سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا
ستمبر
قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے:پی ٹی آئی وکیل
اپریل
اماراتی کمپنی میں صرف اسرائیلیوں کی ملازمت کے خلاف احتجاج
جون