?️
سچ خبریں:احتجاج کرنے والے آباد کار مقبوضہ گولان میں اس ہوٹل کے سامنے جمع ہوئے جہاں صیہونی حکومت کے وزیراعظم مقیم ہیں۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔
صہیونی ٹیلی ویژن چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی آباد کاروں نے گولان میں ایک ہوٹل کے سامنے احتجاجی ریلی کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ اس ہوٹل میں اپنی چھٹیاں گزار رہے ہیں لیکن ان کی چھٹیوں کے دوران بھی وہ آباد کاروں کے احتجاج سے محفوظ نہیں رہے۔
یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے کل اتوار کی شام یہ اطلاع دی تھی کہ نیتن یاہو نے شمالی مقبوضہ گولان کے علاقے موشاف نیفی اطیف میں اپنی اہلیہ سارہ کے ساتھ تعطیلات گزارنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس علاقے میں ان کے خلاف ہونے وال احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے انہوں نے اپنی چھٹیوں کے شیڈول میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے ساتھ ہی صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ اسرائیلی پولیس مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پانی چھڑکنے والی گاڑیوں اور دیگر آلات کو موشاف کے علاقے میں منتقل کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کے خلاف مسلسل 24ویں ہفتے مظاہرے جاری
یاد رہ کہ صیہونی آبادکار نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے لیے مسلسل 39ویں ہفتے سے سڑکوں پر ہیں اور مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
زیادہ بھوک اور موٹاپے کے بارے میں جدید تحقیق
?️ 20 اپریل 2021لندن(سچ خبریں) برطانیہ میں ہونے والی ایک بڑی طبی تحقیق میں یہ
اپریل
کیا صیہونی جنگ بندی میں توسیع کریں گے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید قیدیوں
نومبر
امریکہ نے پھر اپنا زہر اگلا
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار کے مطابق امریکی حکام نے خاص طور پر
نومبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 22 فلسطینی گرفتار
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر چھاپہ مارا اور بغیر کسی
جنوری
اسرائیل پر 6.5 ارب ڈالر کی جنگ کا بوجھ
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اسرائیلی ریگیم نے حالیہ
جون
حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
جنوری
ایران اپنے خلاف فوجی کارروائی پر تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے: سابق صیہونی اہلکار
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس آرگنائزیشن امان کے ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے
مئی
اب اسرائیل کی امریکی معاشرے میں حمایت ختم
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
فروری