?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یروشلم میں سپریم اسلامک سنٹر کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کےامام شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کیا۔
یروشلم میں سپریم اسلامک سنٹر کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے ترجمان شیخ عکرمہ صبری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کچھ اسرائیلی انٹیلی جنس اور پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد انھیں گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے لئےاپنے ساتھ ، شیخ عکرمہ صبری کے اہل خانہ نے بیان دیا کہ صہیونی ملیشیا نے اس بارے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی کہ انہیں کس سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہےیا کس مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ صبری کو اس سے پہلے بھی اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور انہیں متعدد بار طلب کیا گیا ، جبکہ کئی بار ان سے تفتیش کی جاچکی ہے یہاں تک کہ نھیں شہربدر بھی کیا جاچکا ہے۔
یادرہے کہ ایک طرف صیہونی فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو بھی پیروں تلے روندھ رہے ہیں ، ان کی بلاجواز گرفتاریوں سے لے کھیتوں اور مکانوں پر قبضے کرنے تک گریز نہیں کرتے ہیں اور دوسری طرف کچھ شیخ نشین عرب ریاستوں کے حکمران اس غیر قانونی اور قابض ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبق لے جانے کی کوشش کررہے ہیں کچھ نے اپنے ملک کو صیہونیوں کے لیے تفریح کا مرکز بنا رکھا کہ وہ وہاں آکر جو چاہیں کرتے پھریں کوئی پوچھنے والا نہیں جس کی متعدد مثالیں حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں دیکھنے کو ملی ہیں۔


مشہور خبریں۔
میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور
دسمبر
خاموشی اور جرم
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ نے حال ہی میں حکومت کو موجودہ
نومبر
مغربی کنارے میں آتش فشاں فعال
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں سمر ٹینٹ کے نام سے
ستمبر
ٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے
مارچ
روضہ امام حسین (ع) کے ارد گرد کڑی نگرانی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:آستان امام حسین (ع) سے وابستہ محکمہ نظم و نسق نے
جولائی
صیہونیوں کا فلسطینیوں کی سرزمین پر700 نئے گھروں کی غیر قانونی تعمیر کا منصوبہ
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
مارچ
ہم صلح کی پیشکش کرتے ہیں جواب میں ہمارا خون بہایا جاتا ہے:بشار اسد
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی اور عربی تعاون تنظیم
نومبر
سامرا، عراق میں داعش کے خطرناک ترین مرکز کی تباہی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سیکورٹی اہلکار نے زور دیتے
مئی