?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی جانب داغے گئے راکٹوں کی تعداد کی طرف اشارہ کیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ سے اس حکومت کی جانب تقریباً 866 راکٹ داغے جا چکے ہیں، رپورٹ کے مطابق آئرن ڈوم بھی مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے اور مقبوضہ علاقوں کی طرف داغے گئے متعدد میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔
صیہونی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی جانب سے داغے گئے راکٹوں کی ایک بڑی تعداد آئرن ڈوم سے گذر گئی نیز تل ابیب کی ایک عمارت کو نشانہ بنانے والا راکٹ بھی یہیں سے گذرا،اس دوران غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہے اور رفح میں زرعی زمینوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ دیر البلح کے مشرق میں فلسطینی مزاحمت کے ایک مشاہداتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ رفح کے مشرق میں التنور کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،المیادین کے رپورٹر نے غزہ کے شمال میں واقع بیت حانون قصبے کے مشرق میں صیہونی جنگی طیاروں کے حملوں کی خبر دی ہے۔
دوسری جانب 36 سالہ علیان عطا علیان ابووادی کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے،فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا قابلِ اعتماد یہودی مشیر، قومی سلامتی کے مشیرِ کے لیے مرکزی امیدوار
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیرِ قومی سلامتی مائیک والٹز
مئی
صہیونی فوج کے ہلاک ہونے والے اعلیٰ افسروں کی فہرست
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی فوج کی طرف سے شائع کردہ تازہ
اکتوبر
یمن کا مقبوضہ فلسطین کے خلاف میزائل حملہ
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، یمن سے مقبوضہ فلسطین کی طرف میزائل حملہ
نومبر
سید عمار الحکیم نے مظاہرین سے قانون کی پابندی کرنے کی اپیل کی
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت کے رہنما نے اپنے ایک پیغام
اگست
کمانڈروں کے قتل سے میزائلی حملے نہیں رکیں گے: اسلامی جہاد
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن اور اس تحریک کے
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی یہودی سازی کا منصوبہ اور عرب رہنماؤں کی خاموشی
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے پہلے فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنے، انہیں
ستمبر
اسپین کا صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی
اکتوبر
جنگی مجرم کی زبان سے امن کی باتیں
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار
اکتوبر