صیہونیوں کی 6 فلسطینی اسکولوں کے لائسنس کی منسوخی

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی نصاب نہ پڑھائے جانے کے بہانے 6 فلسطینی اسکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیے۔
قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے چھ فلسطینی اسکولوں کو یہ کہہ کر بند کرنے کا حکم دیا ہے کہ یہ اسکول اسرائیلی نصاب کی پیروی کے بجائے ایسا نصاب پڑھاتے ہیں جس میں اسرائیل کے خلاف نفرت پر اکسایا جاتا ہے،فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جن اسکولوں کے لائسنس منسوخ گئے ہیں ان میں پانچ ایسے اسکول ہیں جن کی شاخیں بیت حنینہ قصبے میں ہیں اور ایک ابراہیمیہ کالج اسکول السوانہ محلے میں ہے۔

اسرائیلی وزارت تعلیم نے جن اسباق میں اشتعال انگیزی کا کہا ہے وہ ’فلسطینی ہلال احمر‘، قیدیوں اور سابق قیدیوں کے امور کمیشن، پرائمری اسکول کی تیسری جماعت کے لیے قومی اور سماجی پرورش کی کتاب میں شامل مضامین ہیں،ادھر فلسطینی القدس امور کی وزارت نے قابض حکام کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے اسکولوں پراسرائیلی نصاب کو طاقت کے ذریعے مسلط کرنے کی کوششوں سے خبردار کیا ہے، وزارت نے اپنے بیان میں فلسطینی وزارت برائے القدس امور نے اسرائیلی حکومت کی اسکولوں، طلباء اور والدین کو اسرائیلی نصاب کو قبول کرنے پر قائل کرنے میں ناکامی کے بعد اب اسے زبردستی مسلط کرنے یا کم از کم نصاب کو اپنانے کی کوشش کے لیے دباؤ قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان

🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سانحہ سیالکوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے متعلق امریکی الزامات مسترد کردیے

🗓️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی

امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:      امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے

خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے

🗓️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن

شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام

🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح صہیونی حکومت کی

چینی فوج کی جنگی تیاریاں

🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی

تنازعہ کشمیر کے حل تک حالات معمول پر نہیں آئیں گے: فاروق عبداللہ

🗓️ 25 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیر کے

ٹرمپ کی اردن کو داعش اور شام جیسے انجام کی دھمکی !  

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:ایک سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے