?️
سچ خبریں:طولکرم کے شمال میں واقع حرمش کے علاقے میں ہونے والے فائرنگ کی کاروائی کو 24 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن صہیونی فوج تاحال اس کاروائی کو انجام دینے والوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج مسلسل دوسرے دن تلکرم میں واقع حرمش بستی کے قریب گزشتہ روز فائرنگ کرنے والوں کی تلاش کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس کاروائی میں ایک صیہونی سیکورٹی اہلکار کو کندھے اور سینے میں گولیاں لگی جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گیا،صہیونی فوج اور شاباک فورسز کی وسیع تحقیقات کے باوجود اس کاروائی کے مرتکب افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی فورسز نے بدھ کی صبح نابلس کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں تل میں نجاح یونیورسٹی کے اسلامی دھڑے کے نمائندے حسام آشتیہ کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے آج صبح صیہونی جیلوں کی تنظیم کے خصوصی دستوں اور رام اللہ جیل پر صیہونی پولیس کے ایک بڑی تعداد کے حملے کی خبر دی۔
یاد رہے کہ رام اللہ جیل میں فلسطینی قیدی ولید دقہ قید ہیں جو حالیہ دنوں میں خون کے کینسر کے باعث تشویشناک حالت میں پہنچ گئے ہیں اور قیدیوں نے ان کی حمایت میں اپنے احتجاجی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قابض صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے ایک گروپ پر بھی حملہ کیا جو رام اللہ جیل کے سامنے قیدی ولید دقہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع تھے، قیدی ولید دقہ کینسر کے مرض میں مبتلا ،ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی نئی شرائط کے باعث معاہدے میں تاخیر
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے ایک
دسمبر
سینیٹ اجلاس: بھارتی جارحیت اجاگر کرنے کیلئے قائم کمیٹی میں کسی اپوزیشن رکن کو شامل نہ کرنے پر تنقید
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب
مئی
اب کیلے سے بھی کپڑا تیار کیا جائے گا
?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کپڑے کی صنعت میں بڑی پیش رفت
مارچ
مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن جنگ ہوگی:انصاراللہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
مارچ
شہباز شریف کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ سے ملاقات
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک
فروری
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا
نومبر
ٹویٹر صارفین کی نجی معلومات تک امریکہ کی رسائی:ایلون مسک
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں شروع سے آخر تک عدالتی اصلاحات
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی کے متنازع منصوبے کی
اپریل