?️
سچ خبریں:صہیونی کمپنی این ایس او کے سکینڈل کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 ملازمین کے آئی فونزاس کمپنی کے اسپائی ویئر کے ذریعے ہیک کر لیے گئے اور ایرانی امور کے نگراں امریکی نمائندے کے سیل کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق باخبرذرائع نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم نو ملازمین کے آئی فونز کو گمنام ہیکرز نے متنازع صہیونی کمپنی این ایس او کے جدید اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیک کر لیا ، باخبر ذرائع نے بتایا کہ ہیکنگ حملے گزشتہ چند مہینوں میں ہوئے اور ان میں یوگنڈا میں مقیم امریکی محکمہ خارجہ کے اس عملے کو نشانہ بنایا گیا جواس مشرقی افریقی ملک سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے تھے۔
روئٹرز کا کہنا ہے کہ ہیکرز کے حملےصیہونی این ایس او ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے امریکی حکام کے خلاف سب سے بڑے پیمانے پر ہیکنگ آپریشن کی نمائندگی کرتے ہیں، دوسری جانب برطانوی اخبار گارڈین نے خبر دی ہے کہ ایرانی امور کے نگراں امریکی نمائندے راب مالی بھی ان لوگوں میں سے ایک تھے جن کا نمبر این ایس او کے ایک صارف نے منتخب کیا تھا، تاہم اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ان کا موبائل فون ہیک ہوا ہے یانہیں۔
واضح رہے کہ امریکی حکام کے سیل فون نمبرز کی فہرست پہلے بھی شامل کی گئی تھی، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا ہیکر کا حملہ کامیاب تھا یا نہیں، روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ابھی تک ملازمین پر ان ہیکنگ حملوں کے مرتکب افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔


مشہور خبریں۔
امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو
?️ 25 نومبر 2025امن ایسا ہونا چاہیے جو عزت کے ساتھ ہو یوکرین کے صدر
نومبر
12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح نے علاقائی دفاعی حکمت عملیوں کو کیسے بدل دیا؟
?️ 28 جون 2025یمانیون نیوز کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران اور صہیونیستی ریاست کے درمیان
جون
غزہ کی پٹی پر قبضہ؛ صیہونی قیدیوں کے لیے نیتن یاہو کا سلام
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر قبضے کے لیے بنجمن نیتن یاہو
اگست
صیہونیوں کا 75 فیصد غزہ پر قبضے کا منصوبہ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے 75 فیصد
مئی
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد مبہم ہے: روس
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جون
سی این این پر مقدمہ کروں گا: ٹرمپ
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی جانب
جولائی
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور
جولائی
ویٹو؛ اسرائیل کو توسیعِ تجاوز کی کھلی چھٹی ہے: عربستان
?️ 2 اکتوبر 2025 سچ خبریں: فلسطین اور غزہ پٹی کے حالات پر اقوام متحدہ کی
اکتوبر