?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے پر صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے بیت المقدس کے باشندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مسجد الاقصی میں آئیں۔
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر قابض حکومت نے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی بند نہ کی تواس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے مسجد کے احاطے میں دیکھ بھال اور بحالی کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی اسرائیل کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے القدس کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حالات میں مسجد میں مزید کثرت سے آئیں۔
حماس نے مقدس شہر میں اسلامی اوقاف کے عہدیداروں اور اسلامی اوقاف کے ملازمین کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی بھی مذمت کی، یادرہے کہ اسرائیلی قانون سازوں اور آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیزی سے گھسنا، فلسطینیوں کو مشتعل کرنا ایک معمول کی بات ہے۔ اس طرح کے بڑے پیمانے پر آبادکاروں کی توڑ پھوڑ تقریباً ہمیشہ تل ابیب کے حمایت یافتہ ہیکل گروپس کے کہنے پر اور القدس میں اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2021 میں ایک اسرائیلی عدالت نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودیوں کی نماز پر پابندی کو برقرار رکھا، اس کے بعد ایک نچلی عدالت کے ایک پہلے فیصلے نے مختلف فلسطینیوں اور پوری مسلم دنیا میں غم و غصے کو جنم دیا، تاہم اسی سال مئی میں، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف متواتر تشدد کی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیلی حکومت کے درمیان 11 روزہ جنگ چھڑ گئی، جس کے دوران حکومت نے کم از کم 260 فلسطینیوں کو ہلاک کیا، جن میں 66 بچے بھی شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں
دسمبر
سینیٹ اجلاس: پیکا ترمیمی ایکٹ پر پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور
جنوری
سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مئی
لبنان نے شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنی بندرگاہیں اور ہوائی اڈے کھولے
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے لبنان کی
فروری
مزاحمتی محاذ کی زد میں اسرائیل کے حساس ترین ٹھکانے
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں فوجی ٹھکانوں اور اڈوں، نیوکلیئر ری ایکٹرز وغیرہ
دسمبر
ایٹمی معاہدے کا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں
?️ 19 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ ترجمان نے جی سی سی ممبر ممالک کے
مارچ
امریکی کانگریس کا حملے کا خطرہ بدستور باقی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس کی پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی
فروری
سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے: شوکت ترین
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایک
جنوری