?️
سچ خبریں: حزب اللہ لبنان نے صہیونی ریجیم کے یمن پر حملوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم آج صبح یمن کے بنادر اور انفراسٹرکچر پر صہیونی دشمن کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ان حملوں سے یمنی عوام کے اقدامات روکے جا سکتے ہیں یا انہیں غزہ کی حمایت سے پیچھے ہٹایا جا سکتا ہے، یا یمن کے بہادر مجاہدین کے صہیونی ریجیم کے دل پر لگنے والے کاری ضربات کو روکا جا سکتا ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ صہیونی دشمن آج بھی یمن کی صابر اور جہدکار قوم کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ یمنی عوام اور ان کے رہنماوں کا موقف حق کی حمایت اور باطل کے سامنے جھکنے سے انکار کی علامت ہے، جو امام حسینؑ کے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔ یمن پر حملے ان کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے، یہاں تک کہ غزہ پر حملے بند ہوں اور محاصرہ اٹھایا جائے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ بزدلانہ حملوں سے صہیونی دشمن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جیسا کہ امریکہ کی یمن میں مداخلت ناکام ہوئی، اسی طرح یہ حملے بھی ناکامی سے دوچار ہوں گے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ہم ایک بار پھر یمنی عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام آزاد ممالک بالخصوص عرب و اسلامی دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بہادر قوم کی حمایت کریں، جو امتِ اسلامی کی عزت و وقار کی پاسبان ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہم بے طرف ہیں: مودی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:منگل کو، اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر، بھارتی وزیر اعظم
جون
اسرائیل دنیا میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سرفہرست
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں بچوں کے
جون
افغان حکام کا کابل میں موبائل چیک پوسٹوں کا قیام
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دارالحکومت کابل میں سکیورٹی
جولائی
وہ ڈراؤنا خواب جو واشنگٹن نے قبرص کی سرحدوں پر بیروت کے لیے دیکھا ہے
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی جو اپنے مفادات اور صیہونی حکومت کے مطابق لبنان
اگست
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کی وجوہات
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف نے الاقصی
اکتوبر
امریکہ کے چھ بڑے شہروں میں پرتشدد جرائم میں اضافے کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 2021 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ بڑے
جون
کیا یوکرین کی جنگ عالمی نظام کو تبدیل کرنے کا آخری قدم ہے؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: سعید ساسانیان: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان
مئی
افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر
اگست