?️
صہیونی حکومت کی بین الاقوامی AI کانفرنس عالمی بائیکاٹ کی زد میں
صہیونی روزنامہ ہاآرتص نے اپنی رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی سطح پرتعلیم میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر ایک بڑی کانفرنس منعقد کرنے کی کوشش فضاحت ناک شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر ممالک نے نوار غزہ میں جاری جنگ کے احتجاج کے طور پر کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا اور تل ابیب کی دعوت کو رد کیا۔ ہاآرتص نے مزید کہا کہ اسرائیل اس کانفرنس کے انعقاد میں نہایت ناکام رہا کیونکہ بیشتر ممالک نے اپنی عدم شرکت کے ذریعے جنگی پالیسیوں پر احتجاج ظاہر کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزارتِ تعلیم نے اس کانفرنس کے لیے لاکھوں شیکل خرچ کیے تھے، جو فروری میں قدس اشغالی میں منعقد ہونے والی تھی، لیکن اب یہ سرمایہ کاری سفارتی بن بست میں پھنس گئی ہے۔ دعوت نامے گزشتہ اگست سے مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم اور اعلیٰ عہدے داروں کو ارسال کیے گئے تھے، تاہم زیادہ تر نے سیاسی اور سفارتی حالات کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔
ایرنا کے مطابق، صہیونی حکومت کی اس کانفرنس کی ناکامی، یورپی ممالک کی جانب سے کنسرٹس کی منسوخی، فنکاروں کا بائیکاٹ، اسرائیل کے یوروویژن سے معطل ہونے کے خدشات، اور سائنسی تعاون میں کمی سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے عالمی سطح پر اس کی کمزور ہوتی ہوئی حیثیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ ماہرین اس صورتحال کو خاموش بائیکاٹ کے نام سے یاد کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صنعا کا عربستان کو کسی بھی جارحانہ مہم جوئی کے بارے میں سخت انتباہ
?️ 6 جولائی 2026 سچ خبریں: سعودی اتحاد کی جانب سے صنعا ہوائی اڈے سے متعلق
جولائی
ترکی کا تاریک مستقبل؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی کے صدر اندرون و
جنوری
فردوس جمال سے شو میں باتیں اگلوائی گئیں، بشریٰ انصاری
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ چند
اکتوبر
عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے
دسمبر
ایرانی مسلح افواج دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک
فروری
حکومت کا اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے حوالے سے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی
اکتوبر
ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،
نومبر
ایران مینیسوٹا کے آبی نظام میں سائبر حملے کا عامل تھا : واشنگٹن پوسٹ
?️ 31 جولائی 2026سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے
جولائی