صہیونیوں کی پہلی بار افریقی شیر مشق میں شرکت

افریقی

?️

سچ خبریں:صہیونی فوج نے پہلی بار مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر” مشق میں شرکت کا اعلان کیا۔

العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ اس فوج کے 12 ارکان گولانی بریگیڈ کے ایک کمانڈر کے ساتھ اتوار کے روز مقبوضہ علاقے سے مراکش کے لیے روانہ ہو گئے۔

اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ عسکری عناصر مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر 2023″ مشق میں حصہ لے رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس مشق میں امریکہ اور گھانا سمیت 18 ممالک کے 8000 فوجی حصہ لیں گے۔

درایں اثنا مراکش کے حکام نے پیر کے روز اعلان کیا کہ افریقی شیر مشق کا 19 واں دور، جو امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان مشترکہ ہے، شروع ہو گیا ہے، تاہم اس ملک کے حکام نے مذکورہ مشق میں صیہونی فوج کی شرکت کا ذکر نہیں کیا۔

مراکشی فوج کی جنرل کمانڈ کے بیان کے مطابق یہ مشق 16 جون تک جاری رہے گی،تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی فوج افریقی شیروں کی مشق میں حصہ لے رہی ہے۔

صہیونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلے 2 ہفتوں میں گولانی بریگیڈ کے عسکری عناصر اس مشق میں حصہ لیں گے تاکہ زمینی اور خفیہ لڑائی سمیت مختلف جنگی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

برکس اجلاس میں کثیر الجہتی تعاون اور اقتصادی ترقی پر زور

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں: برکس ممالک اور ان کے شراکت داروں کے نمائندوں

فہد مصطفیٰ کی براہ راست شو میں ثنا جاوید کو طعنہ دینے کی ویڈیو وائرل

?️ 3 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب

برطانوی وزیر داخلہ کی ٹریفک جرمانے کی ادائیگی سے بچنے کی کوشش پر ہنگامہ

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ کے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے اور

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان

نیتن یاہو کے پاس ایران کے ساتھ ہمارے معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے: ٹرمپ 

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: امریکی دہشت گرد حکومت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا

ایران، روس اور چین کا پابندیوں کے خلاف اسٹریٹجک تعاون

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:ایران کے پابندیوں سے بچنے کے تجربے، روس کی فوری توانائی

255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لیبی فوجی سربراہ سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

?️ 18 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے