?️
صنعا کی جانب سے سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ تعاون پر سخت تنبیہ
یمن کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر یمن کے خلاف جاسوسی اور تخریبی سرگرمیوں میں شمولیت جاری نہ رکھے۔ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل یمنی سیکیورٹی اداروں نے ایک بڑے امریکی صہیونی سعودی جاسوس نیٹ ورک کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا آپریشن روم سعودی عرب میں قائم تھا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اس نیٹ ورک کی سرگرمیاں یمن کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں اور 2015 سے جاری تجاوزات کی توسیع سمجھی جاتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس نیٹ ورک کے ارکان سعودی عرب میں تربیت یافتہ تھے، انہیں وہاں سے سازوسامان اور مالی معاونت فراہم کی جاتی رہی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاض امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔
یمنی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ یمن کے خلاف مخاصمت ترک کرے، محاصرہ ختم کرے اور جاری امن کوششوں کا مثبت جواب دے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ یمن کو اپنی خودمختاری کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
یمنی سفارتکار عبداللہ صبری نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب گزشتہ دو برسوں سے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ فوجی، سیکیورٹی اور سیاسی تعاون بڑھا رہا ہے، جس سے نہ صرف غزہ کی صورتحال پر ریاض کے مؤقف میں تبدیلی آئی بلکہ یمن میں امن عمل بھی متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ اسے ہر خطرے سے محفوظ کرے گا، حالانکہ اسرائیلی حکومت کے "گریٹر اسرائیل” منصوبے میں سعودی سرزمین بھی شامل بتائی گئی ہے۔ صبری نے خبردار کیا کہ اگر سعودی عرب دوبارہ یمن پر تجاوزات کی کوشش کرتا ہے تو یہ امن عمل کیلئے شدید دھچکا ہوگا، جبکہ یمن اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔
وزارتِ داخلہ یمن کے مطابق گرفتار نیٹ ورک یمن کی دفاعی تنصیبات، میزائل و ڈرون مراکز، عسکری ڈھانچے اور اہم خدماتی اداروں کی جاسوسی کرتا تھا اور دشمن کو ہدف بنانے کیلئے معلومات فراہم کرتا تھا۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام اسی وقت ممکن ہے جب سعودی عرب مخاصمت ترک کرے اور یمن کے عوام کی امن کی خواہش کا احترام کرے۔


مشہور خبریں۔
پاک فوج کا چین کے ساتھ اینٹی ٹیررازم تعاون کو ترجیح دینے کا اعلان
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیجنگ میں چینی
جولائی
بائیڈن کی مقبولیت نچلی ترین سطح پر پہنچی
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: این بی سی نیوز کے سروے کے تازہ ترین نتائج
مئی
داسو حملے کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
اگست
حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں؟
?️ 19 اکتوبر 2025حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی
اکتوبر
ایف بی آئی کارکنوں کے خلاف دھمکیوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس تنظیم اور
اگست
اسرائیلی حکومت کے لیے میرون بیس کے خلاف اہم کارروائیوں کا پیغام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے بڑے ڈرون ہرمیس 450 کو
فروری
فلسطینی و لبنانی مزاحمتی اتحاد کے اہم رکن شہید
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی جماعت کی عسکری شاخ فجر فورسز کے
اپریل
مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
مئی