صنعاء افواج کے سرخیل مأرب کے دروازوں پر

مأرب

?️

سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے محاذ پر بجلی کی رفتار سے پیش قدمی کی ہے اور شہر کے دروازوں تک پہنچ گئے ہیں۔
جن مجاہدین کے پاس سات سال کا جنگی تجربہ ہے اور اس تجربے نے ان کو مضبوط کیا ہے جس کے بعد مأرب کی جنگ کے نتائج کا فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے، ان مجاہین نے زمینی لڑائیوں میں بہترین مہارت اور تجربہ حاصل کیا ہے اور کسی بھی حالت میں آگے بڑھتے اور جیتتے رہے ہیں چاہے کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صنعاء کی افواج کے رہنماؤں نے مأرب کے جنوب میں واقع رحبہ اور العبدیہ شہروں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ صنعاء کی افواج کے جیالے مأرب ، البیضا اور شبوہ کے مثلث تک پہنچ چکے ہیں اور اس کامیابی سے مسلح افواج نے تین اہم محاذوں کو جوڑ لیا ہے اور جنوب، شمال مشرق اور شمال مغرب کے تین محاذوں سے محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔

المیادین کے مطابق کچھ دن پہلے ، یمنی مسلح افواج نے کامیابی کی صبح نامی ایک آپریشن میں شمال مغرب میں سرواح اور شمال مشرق اور شمال مأرب ڈیم کے اطراف میں ایک کامیاب فوجی آپریشن شروع کیا،اس آپریشن کو حادثاتی طور پر نام نہیں دیا گیا کیونکہ اس کی مساوات اور نتائج نے یمنی مسلح افواج کو شہر مأرب کے دروازوں تک پہنچنے میں مدد دی اوراب شہر کی روشنیاں یمنی مجاہدین کو دکھائی دے رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ یمنی مجاہدین کی اعلی مہارت کے سلسلہ میں نشر ہونے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح یمنی مجاہدین مشکل رکاوٹوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئے اور دشمن کے فوجی ٹھکانوں کو فتح کرنے میں کامیاب ہوئے جو انہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں پہاڑوں میں ایک کے بعد ایک بنائے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت سے روکا گیا

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی یونین نے ایتھوپیا کے شہر ادیسابا

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:19 سالہ فلسطینی نوجوان محمد زکارنہ آج صبح جنین کے جنوب

حکومت کا 6 سے 8 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ

?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے 6 سے 8 ارب ڈالرز

عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیمرا

?️ 11 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کہا ہے کہ

ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی

?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی

جرمنی میں 15 ہزار سے زائد مالس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:    انرجی کیریئرز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے