?️
سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نلسن منڈیلا کے نواسے مانڈیلا منڈیلا نے شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے میں شرکت کے دوران فلسطین کے حامیوں، خاص طور پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ شہید نصراللہ جسیے لوگ کبھی نہیں مرتے، بلکہ ان کا فکر و نظریہ تمام مظلوموں اور آزادی کے متوالوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مانڈیلا منڈیلا، جو خود ایک سماجی اور سیاسی شخصیت ہیں، نے بیروت میں اسلامی امت کے عظیم شہداء کی تشییع جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن نے سید حسن نصراللہ کو شہید کیا، لیکن ان کے نظریات ہمیشہ زندہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہم کہتے ہیں وہ مرے نہیں، بلکہ کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔
منڈیلا نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ صرف حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نہیں تھے، بلکہ وہ عربوں، فارسوں، گوروں، سیاہ فاموں، اور دنیا بھر کے مظلوموں کے رہنما تھے۔ وہ سامراجیت اور عالمی استعمار کے خلاف ایک تاریخی لیڈر تھے، جنہوں نے ہر آزادی کے متوالے کے لیے راستہ دکھایا۔
منڈیلا نے سب سے پہلے نبی کریم کی معروف حدیث کا حوالہ دیا جس میں فرمایا گیا ہے کہ عرب کو عجمی پر، اور گورے کو کالے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں، سوائے تقویٰ کے۔
منڈیلا منڈیلا نے کہا کہ ہم نے شہید سید حسن نصراللہ کی جائے شہادت کا دورہ کیا۔ وہ شہید کر دیے گئے، لیکن ان کے خیالات ہر اس مجاہد کے دل و دماغ میں باقی رہیں گے جو دنیا میں آزادی کے لیے لڑ رہا ہے۔ وہ مرے نہیں، بلکہ کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ ہم ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور حزب اللہ کی قیادت و ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مسجد الاقصیٰ، غزہ کے عوام اور پورے فلسطینی مزاحمتی محاذ کا بہادری سے دفاع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نعرہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں کے ذریعے اعلان کرتے ہیں کہ ہم فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام گروہوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جن میں سرفہرست حماس، تحریک جہاد اسلامی، حزب اللہ لبنان، انصاراللہ یمن، اسلامی جمہوریہ ایران، اور تمام فلسطینی حامی قوتیں شامل ہیں۔
منڈیلا نے زور دیا کہ ہم دنیا کے تمام جنوبی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کی مزاحمت کی حمایت میں اپنی جرأت مندانہ پوزیشن برقرار رکھیں۔ انہیں شہید نصراللہ کی طرح بے خوف ہو کر استقامت اختیار کرنی چاہیے، جنہیں یقین تھا کہ مغربی استعمار کو شکست دینا ممکن ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح سید نصراللہ کی شہادت پر دنیا کے مختلف براعظموں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
انہوں نے کہا کہ ہم ان لاکھوں آزادی پسندوں کے شکر گزار ہیں جو دنیا بھر میں فلسطین کے عوام کے لیے مظاہروں، بائیکاٹ مہمات، اور احتجاجی مارچز میں حصہ لیتے ہیں،ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی آواز غزہ، مغربی کنارے اور بیروت میں سنی جا رہی ہے۔ اور انشاءاللہ فتح قریب ہے۔
منڈیلا منڈیلا نے یمن کی قیادت اور عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ بدترین حالات، جنگ اور محاصرے کے باوجود سامراج مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
جنوبی یروشلم کا قبرستان صیہونی درندگی کا شکار
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی بلڈوزروں نے آج یروشلم کے جنوب میں ام طوبا قبرستان
جنوری
عراقی سیاستدانوں کی ایران کے خلاف بغداد کے اقدامات پر تنقید
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے رکن محمد البلداوی نے زور دیا کہ
ستمبر
صیہونی حکومت کے توانائی کے وسائل کا 70 فیصد مزاحمتی ڈرونز کے قبضے میں
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سپورٹ کمانڈر نے اعلان کیا کہ ڈرون، پورٹیبل
جون
چیف جسٹس تحقیقات کیلئے آزاد پینل تشکیل دیں کہ توڑ پھوڑ کے پیچھے کون تھا، عمران خان
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مئی
فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت ناقابل تردید ہے:عدالتی اعلامیہ
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:غزہ ٹریبونل کے شرکاء نے بوسنیا کے دارالحکومت سارایوو میں فلسطینی
مئی
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر معاہدہ
?️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے
مئی
پاکستان ایران کے مابین لاجسٹک، تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق
?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران اور پاکستان کے مابین لاجسٹک، تجارت اور
اکتوبر
مغرب اور روس کے درمیان تیسری عالمی جنگ کا آغاز
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Figaro نے ہفتے کے روز ایک رپورٹ شائع
جنوری