شہید التمیمی کا خون فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا:حزب اللہ

آزادی

?️

سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں شہید عدی التمیمی کی بہادری اور مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی شہادت کو پوری فلسطینی سرزمین کی آزادی کا باعث قرار دیا۔

العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی حزب اللہ نے مغربی کنارے میں صیہونی افواج کے خلاف لڑائی میں عدی التمیمی کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کو شہید التمیمی کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے جو اکیلے صیہونیوں کے خلاف جنگ میں اترے اور ان کے خلاف شروع کیے گئے وسیع آپریشن کے باوجود بہادری سے اور جھڑپوں کے دوران صہیونی دشمن کے فوجیوں کے سامنے بہادری کے ساتھ ڈٹے رہے۔

حزب اللہ نے مزید تاکید کی ہے کہ شہید عدی التمیمی فلسطینی عوام کی طاقت اور اس ملک کی مقدس سرزمین کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار رہنے کی علامت ہے، یاد رہے کہ بدھ کی رات صہیونی فوجیوں نے اعلان کیا کہ شعفاط آپریشن جس کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی ہلاک اور دوسرا فوجی زخمی ہوا، کو انجام دینے والے فلسطینی نوجوان کا تقریباً دس دن تک پیچھا کرنے کے بعد ایک آپریشن کے دوران شہید ہو گیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق نوجوان فلسطینی عدی التمیمی جو صیہونی حکومت کے مطابق گزشتہ ہفتے کے شعفاط آپریشن کے ذمہ دار کو مقبوضہ یروشلم کے مشرق میں واقع معالیہ ادومیم کی صہیونی بستی کے دروازے پر شہید کر دیا گیا، یاد رہے کہ التمیمی پر گولی چلانے کے بعد صیہونی فوجیوں نے ایمبولینس کو علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا جس کی وجہ سے شدید خون بہنے کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔

 

مشہور خبریں۔

کیا ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے سنگین نتائج سے آگاہ تھے؟ فاکس نیوز کی معروف میزبان کا سوال

?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:فاکس نیوز کی معروف میزبان، لارا اینگراہم، جو ٹرمپ کے حمایتی

صیہونی حکومت کا فلسطینی قیدیوں پرظلم و جبر

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے وار کلب کے صدر قدورا فارس نے کہا

ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

اسرائیلی جوڑا اردگان کی رہائش گاہ پر فلم بنانے کے الزام میں گرفتار

?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں:  استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی رہائش گاہ

مغرب ہمیں بغیر کسی شرط کے ایف 35 دے: ترکی

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   آنکارا حکومت کا کہنا ہے کہ مغرب کو ترکی کو

کیا مراکش نے فرانسیسی صدر کو دعوت دی ہے؟مراکشی حکام کیا کہتے ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مراکش کی حکومت کے ایک سرکاری ذریعے نے فرانسیسی وزیر

مزاحمتی تحریک کے اتحاد نے تل ابیب کو کیسے نقصان پہنچایا؟

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن کے بعد مزاحمتی تحریک کے اتحاد پر

ہندوستان پاکستان کشیدگی؛ دو ایٹمی طاقتیں کس طرف جا رہی ہیں؟

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: پہلگام کے قریب ہونے والے خونریز حملے، جس میں 26

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے