شہادت طلبانہ کاروائیاں جاری رہنے سے صیہونی پریشان

صیہونی

🗓️

سچ خبریں:متعدد صیہونی حلقوں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا اور صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور سکیورٹی حکام کے درمیان خصوصی ملاقات کے انعقاد کا اعلان کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کے ایک فوجی تجزیہ کار یوسی یہوش کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی تجزیہ کاروں نے فلسطینیوں کی شہادت طلبانہ کارروائیوں کے جاری رہنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے آپریشنز کی موجودہ لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی سکیورٹی سروسز کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ایک نیا آپریشن ہوگا۔

دریں اثنا، Yedioth Ahronoth اخبار نے اتوار العاد میں کاروائی کرنے والوں کی وصیت کا ایک اقتباس شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کارروائی مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت کے جواب میں ہے اور وہ القدس کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری خبروں میں، اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ نفتالی بینیٹ اتوار کی شام فوجی اور سکیورٹی کمانڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے تاکہ سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی شہادت طلبانہ کاروائیوں نے صیہونی حکام کی نیدیں حرام کر دی ہیں جبکہ صیہونی عوام کا بھی بھی فوجی اور سکیورٹی اداروں سے بھروسہ اٹھ چکا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطینی عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن منایا

🗓️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد

یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والوں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

🗓️ 3 جون 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے

نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟

🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں سے تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت

🗓️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے

حزب اللہ کی جنگ کے بارے میں صہیونی ماہرین کی رپورٹ

🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اتوار کو نارتھ الما سیکیورٹی ریسرچ سینٹر کی

غزہ موسم سرما میں؛ زمینی رپورٹ، تباہی کی شدت اور عوام کی فوری ضروریات  

🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے اس جنگ زدہ علاقے کی

صہیونی جاسوسی ایجنسیوں کے سربراہان کا اردن کا دورہ

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:اردن کے محاذ کھلنے کے بارے میں فکرمند صہیونی حکومت نے

یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگ میں دوہری رویہ ناقابل قبول

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی کونسل کے صدر نے یوکرین میں جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے