شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

کوریا

🗓️

سچ خبریں:جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے مشرقی ساحل کی جانب متوسط فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے،جاپان کے ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ یہ میزائل جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو سے ہوتا ہوا بحرالکاہل میں جا گرا، واقعہ میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے،میزائل کے جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے دوران حکام نے جاپان کے شہریوں کو ہوائی سفر سے خبردار کیا تھا جبکہ ٹرین سروس بھی معطل کی گئی تھی،واضح رہے کہ شمالی کوریا کا 10 دنوں کے اندر یہ پانچواں میزائل تجربہ ہے، پیونگ یانگ نے چند روز قبل بھی ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا، یہ میزائل تجربہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے جنوبی کوریا کے دورے کے موقع پر کیا گيا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کے بعد چار روزہ بحری مشقیں کی تھیں ، ان مشقوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز سمیت بیس جنگی جہازوں نے شرکت کی تھی جس پر شمالی کوریا نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ تاریخی افراط زر کا شکار

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ان دنوں افراط زر نے پٹرول، خوراک، کپڑوں

بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں

🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو

امریکہ اور برطانیہ یمن کی سرزمین چھوڑ دیں:یمنی فوج

🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا

کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا

امریکی فوجی نے کی کولمبیا کی 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

🗓️ 14 جنوری 2023کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 10 سالہ

غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت

🗓️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں

ترکی سے مغربی سفیروں کی بے دخلی نے اردگان کو مشکل میں ڈالا

🗓️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اردگان کے اقدام 10 ممالک کے سفیروں کو آنکارا سے

نیتن یاہو کے واشنگٹن کے اخراجات؛ ہارے ہوئے گھوڑے پر ٹرمپ کا جوا

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حال ہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے