?️
سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی حکومت کو مقبوضہ علاقوں کی سرحدوں کے قریب فوجی موجودگی قائم کرنے سے روکنے کے لیے تل ابیب نے سرحدی باڑ سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقہ مختص کیا ہے جہاں صرف شامی پولیس فورسز کو کام کرنے کی اجازت ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اس علاقے میں میزائل لانچ سسٹم جیسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تعیناتی پر پابندی لگا دی ہے اور حکومت کی فوج شام میں واقع بفر زون میں اضافی اڈے قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اس عبرانی میڈیا نے مزید کہا کہ اتوار سے ڈروز اقلیت کے سینکڑوں شامی شہریوں کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے اور وہاں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
نیز، اسرائیلی فوجی دستے شام میں طویل مدتی موجودگی کی تیاری کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اس ملک میں نئی حکومت کی افواج سے نمٹنے کے لیے نئے حفاظتی علاقے متعین کیے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیاسی حکام کے حکم کے مطابق اس حکومت کی فوج سرحد سے 65 کلو میٹر کی گہرائی تک شامی افواج کی کسی بھی فوجی تعیناتی کو روکنے کی پابند ہے۔ اس کے علاوہ سرحدی باڑ کے مشرق سے پانچ کلومیٹر گہرائی میں واقع ایک علاقے میں اسرائیلی فوج کا بفر زون کا کنٹرول ہے اور اس حکومت کے تین فوجی بریگیڈ مقبوضہ علاقوں میں ممکنہ دراندازی کو روکنے کے لیے اس علاقے میں کھلے عام کام کر رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق شامی شہریوں کا اس علاقے میں داخلہ ممنوع ہے اور صرف ان لوگوں کو رہنے کی اجازت ہے جو پہلے سے وہاں رہ چکے ہیں۔ یہ علاقہ جو سرحد سے 15 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے، اس کی تعریف ایک حفاظتی علاقہ کے طور پر کی گئی ہے اور شامی فوجی دستوں کو اس میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
خام تیل کی قیمت 105 ڈالر سے تجاوز کر گئی؛ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کی آمدورفت کم
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:علاقائی کشیدگی میں اضافے اور آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں
اکتوبر
حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا حکومت
جولائی
سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز
?️ 20 اکتوبر 2025اوکاڑہ: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
اکتوبر
جنگ کے بعد غزہ کے ساتھ کیا کریں گے؟ امریکہ کا اعلان
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور اس کے
اکتوبر
عمران خان دور روزہ دورے پر پہلی مرتبہ سری لنکا پہنچے ہیں
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ
فروری
صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کے ہاتھ ایک بار پھر نیتن یاہو کے دست بہ گریبان
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ہزاروں کی تعداد میں آبادکار اور صہیونی قیدیوں کے اہل
فروری
امریکا کے لیئے اب افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
?️ 13 مارچ 2021(سچ خبریں) بائیڈن انتظامیہ نے افغان امن عمل میں آنے والے ڈیڈ
مارچ
چینی فوجیں مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے بدھ 17 اگست کو
اگست