?️
سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے منگل کی رات کہا کہ مغربی ممالک ہمارے ملک کے بحران کے سیاسی حل کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے نے کہا کہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ شام کی تمام سرزمین کو قبضے سے آزاد کرالیا جائے گا، اور شامی شہریوں کو بھی یقین ہے کہ ہمارے ملک کا ایک ایک ذرہ جلد وطن کی آغوش میں واپس آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک فوجی مداخلت کے ذریعے شام پر براہ راست حملہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، سیاسی طور پر ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
المقداد نے کہا کہ مغرب دہشت گردی اور فوجی کاروائی کے ذریعے شام پر اپنی مرضی مسلط کرنے میں ناکام رہا ہے جس کے بعد وہ اب کسی بھی سیاسی پیش رفت کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مغربی ممالک پر دمشق کے خلاف اپنے معاندانہ اقدامات کے ذریعے شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا، شام کے وزیر خارجہ نے ترکی کی اپنی سرزمین میں فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شام کے بحران کے حل میں ایک رکاوٹ ہے۔
انھوں نے شمال مشرقی شام میں مختلف ملیشیاؤں اور دہشت گرد اور مسلح گروہوں کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دمشق حکومت کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور فتوحات کو روکنے کے لیے واشنگٹن کے دباؤ کے مطابق ہے۔
آخر میں، المقداد نے عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر زور دیا اور عرب قوموں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لیے عرب رہنماؤں کی کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔


مشہور خبریں۔
اردنی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہاتھ
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:گذشتہ ہفتے اردن میں بغاوت کے نام سے مشہور واقعات رونما
اپریل
صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں کا 20واں ہفتہ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ 19 ہفتوں کی طرح 20ویں ہفتے بھی نیتن یاہو اور
مئی
یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، ہنا آئنبنڈر
?️ 16 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی اداکارہ و کامیڈین ہنا آئنبنڈر نے کہا کہ ایک
ستمبر
یوسف رضا گیلانی کے استعفی پر شاہ محمود قریشی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز
فروری
استقامتی میزائلوں کے خلاف اسرائیل کی بے بسی
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرحدوں پر جنگ میں
مئی
یمن میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: ینیٹ عبرانی نیوز سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر
دسمبر
جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر
?️ 13 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
جنوری
بائیڈن نے استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی
اگست