?️
سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ شامی صدر کا دورہ چین بہت اہم اور دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا اقدام ہے۔
سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے صدر بشار الاسد کا دورہ چین انتہائی اہم اور دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا موڑ ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی تیل کی چوری شامی عوام کے بحرانوں کا باعث
انہوں نے شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کے بارے میں کہا کہ امریکہ شام کے تیل، گیس اور اناج کو لوٹ رہا ہے۔
شام کی وزارت تیل کی طرف سے اعلان کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کی رقم 115 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
المقداد نے شامی عوام کو لوٹی گئی اس رقم کی واپسی اور معاوضے کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری نیز اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ شام کا تیل چوری کرنے پر امریکہ کا احتساب کرے۔
شام کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی قابضین اور ان کے مددگاروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ قبضہ باقی نہیں رہے گا۔
المقداد نے مشرق وسطیٰ میں امن کی مضبوطی میں چین کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ چین سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کرنے میں کامیاب ہوا کیونکہ چین کے خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
انہوں نے واضح کیا کہ چین کی ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ پالیسی ہے جس پر تمام فریقین اعتماد کرتے ہیں،چین کے ساتھ عرب دنیا کے تعلقات مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، شام عرب چینی تعاون کی حمایت کرتا ہے اور عرب ممالک چین کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہداء کا مشن ہماری مشعل راہ ہے:انصاراللہ کے سربراہ
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنی تازہ تقریر میں
نومبر
اسماعیل ہنیہ کو ایران ہی میں کیوں شہید کیا گیا؟
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو قطر یا ترکی میں بھی شہید
اگست
یمنی فوج کے بن گوریون ہوائی اڈے پر جوابی حملے
?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے
دسمبر
ترک انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے موقع پر لیرا میں گراوٹ
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دو روز قبل ترک
مئی
انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے
جولائی
اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ہمارا کوئی کردار نہیں:فرانس
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے واضح کیا کہ ان کا
جون
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پس پردہ عناصر
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کو نذر
جولائی
اس الیکشن کے بعد آپ کو ووٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے: ٹرمپ
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ
جولائی