?️
سچ خبریں:شام پر حالیہ حملوں کے دوران اس ملک کے جنوبی علاقوں میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں شامی فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا،تاہم دمشق کے مطابق شامی دفاعی نظام زیادہ تر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔
ماہرین کے مطابق صیہونی حکومت شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اپنے تزویراتی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بار بار جارحیت کے ذریعے اس ملک کی مسلح افواج کو تھکا دینا چاہتی ہے لیکن وہ ان مقاصد کے حصول میں ناکام رہے گی۔
ماہرین نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صیہونی حکومت کا ہدف شام کی حکومت کو تباہ کرنا ہے لیکن وہ اس میں ناکام رہی ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گی کیونکہ شام کی حکومت اور عوام اس کے مذموم عزائم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صیہونی حکومت کے کرائے کے فوجی شامی سرزمین کے متعدد علاقوں جیسے الرقبان کیمپ، التنف کے علاقے اور شمالی شام میں کارروائیاں کر رہے ہیں، اسی طرح اسرائیل ترکی اور امریکہ ان علاقوں میں ایک دوسرے کے معاون ہیں۔
ماہرین کے مطابق شام کے خلاف پے در پے جارحیت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شامی حکومت خطے میں امریکی صیہونی ترک منصوبے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور مزاحمت کے مضبوط گڑھ کے طور پر کام کرتی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ شام پر اسرائیل کے پے درپے حملوں کا ایک اور ہدف اسرائیلی امریکی اور ترکی کی جانب سے شامی عوام کو اس ملک میں روس کی موجودگی کے خلاف اکسانے کی کوشش ہے تاکہ اگر روس حملہ آور میزائلوں کو مار گرانے میں ناکام رہا تو شام میں اس کی موجودگی بے سود ہو جائے ۔
اس کے علاوہ ان کا مقاصد آہستہ آہستہ شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان فاصلہ ڈالنے نیز ایران-شام-روس اتحاد کے خلاف موقف اختیار کرنے کی کوشش کرناہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کو رلیف
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف
جولائی
ہر جج کا کچھ نہ کچھ رجحان ہوتا ہے، چیف جسٹس
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا ہے
ستمبر
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے
فروری
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ روابط کا انکشاف
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی شبیہہ کو داغدار کرنےسے بچانے اور یمن ،
جون
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق چئیرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت
نومبر
ہم پر میزائلوں کی بارش ہو سکتی ہے؛صیہونی جنرل کا اعتراف
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے داخلی محاذ کے کمانڈر نے حزب اللہ کی
مارچ
غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نقصانات کی تفصیل
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف
جنوری
جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی
دسمبر