شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ

چرچ

?️

سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر حما کے مضافات میں ایک چرچ کی افتتاحی تقریب پر تحریر الشام دہشت گرد گروہ نے راکٹ حملہ کیا جس میں 14 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے مغرب میں واقع حما شہر کے نواحی علاقے الثقلبیہ میں آیا صوفیہ چرچ کی افتتاحی تقریب پر دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے راکٹ حملے میں 2 افراد شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ تحریر الشام یا سابقہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے اپنے مقاصد کے حصول اور شامی عوام کے مختلف طبقات کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لیے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2016 میں اپنے اوپر سے دہشتگرد تنظیم کا لیبل ہٹانے کے لیے اس گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور ابو محمد الجولانی نے اس کا نام بدل کر فتح الشام فرنٹ رکھ لیا لیکن سب پر واضح تھا کہ نام کی تبدیلی سے گروپ ممبران کی رائے نہیں بدلے گی۔

اسی طرح جنوری 2017 میں ایک بار پھر شامی حکومت کے مخالف دہشت گرد گروہ ملک کے شمال مغرب میں ضم ہو گئے اور اس گروہ نے اپنا نام تبدیل کر کے تحریر الشام رکھ لیا، تاہم یہ اب بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل ہے۔

 

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ کی کمانڈ کس کے ہاتھ میں ہے؟ یوکرینی قیدی کا انکشاف

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:روسی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے یوکرینی فوجی کا کہنا ہے

کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ

تل ابیب جلد ہی حیران رہ جائے گا / بہادر آدمی کی واپسی

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر اور یوکرین کے صدر کی موجودگی میں عرب

یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں

?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی

حماس کی نظر میں ٹرمپ کی کیا اہمیت ہے؟ صیہونی اخبار

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حماس کے لیے ٹرمپ کی

عربوں کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کو وسعت دینے کا صیہونی چارجانبی منصوبہ

?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عہدیدار نے عرب ریاستوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے

مشی خان کی ڈیٹنگ ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ پر سخت تنقید

?️ 17 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے ڈیٹنگ

ہم افغانستان میں مسلح اپوزیشن گروپوں کی حمایت کرتے ہیں: برطانیہ

?️ 23 اپریل 2022سچ خبریں:  قطر کے دورے کے موقع پر طالبان کے عبوری وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے