شام میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

امریکی

?️

سچ خبریں:شامی صوبے دیر الزور کی العمر آئل فیلڈ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل ہوا جس کے نتیجہ میں آگ لگ گئی۔
اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کے صوبے دیرالزور میں واقع العمر آیل فیلڈ کے قریب کئی راکٹ لگے جس سے وہاں آگ لگ گئی جبکہ امریکی فوجی اس آئل فیلڈ کو چھاونی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق اس آئل فیلڈ میں موجود امریکی فوجیوں نے آگ پر قابو پا لیا نیز اس حملے کے جواب میں اس جگہ پر حملہ کیا جہاں سے راکٹ فائر ہوا تھا۔

رپورٹ ملنے تک اس حملے میں کسی طرح کے ممکنہ نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی، اس حملے کے بعدامریکی ڈرون اس آیل فیلڈ کے اوپر اڑان بھرتے دیکھے گئے، یادرہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کے دست راست سمجھے جانے والے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی دسمبر 2017 میں شکست کے بعد، امریکہ نے اس گروہ کی جگہ سنبھال لی ہے اور اسی وقت سے شام کے تیل کو لوٹ رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ پچھے کچھ سال سے مغربی ایشیا اور خاص طور پر شام میں عوام کے لئے وبال جان بنا ہوا اور انکے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے

صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ

پاکستان نے OIC اجلاس میں  غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبہ کو مسترد کردیا

?️ 24 اگست 2025پاکستان نے OIC اجلاس میں  غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبہ کو

موجودہ صورتحال میں بلاول اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا، امریکی اسکالر

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اگرچہ بھارت اور پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے

اقوام متحدہ نے یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کی: روس

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں: روسی مندوب کے نمائندے نے اقوام متحدہ کے دوہرے اقدام

اپوزیشن نے اسمبلی کے آج اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے:مولانا فضل الرحمن

?️ 6 مارچ 2021پنجاب(سچ خبریں) سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان

’ماں! میں آپ کے بغیر کچھ نہیں‘، ماؤں کے عالمی دن پر شوبز شخصیات کا خراج تحسین

?️ 14 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی شوبز

روس یوکرین جنگ میں امریکی سائبر ایڈونچر

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:مائیکروسافٹ کے سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں ماسکو-کیف تنازعہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے