?️
سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عراق میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر خودکش بمبار شام سے ہی ملک میں داخل ہوئے تھے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کے صوبہ دیالی میں مسلم علما کی یونین کے سربراہ جبار المعموری نے کہا کہ عراق میں مارے گئے زیادہ تر خودکش بمبار شام سے آئے تھے، انہوں نے مزید کہا”تین سال پہلے ہم نے شام کے مختلف علاقوں خصوصا عراق کی سرحد کے قریب ہزاروں داعشی عناصر کے خطرے سے خبردار کیا تھا، المعموری نے مزید کہاکہ ان عناصر کو ٹائم بم کے طور پر سمجھا جاتا ہے جنہیں امریکی حمایت حاصل ہے اور یہی انھیں تباہ کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عراق کو غیر مستحکم کرنے کی ایک نئی سازش کا سامنا ہے، عراق کی سلامتی شام میں داعش کی تباہی ، یا کم از کم مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے ذریعے ہی ممکن ہے، المعموری نے مزید کہاکہ شام میں داعش کے ممبروں کی تعداد 30000 تک پہنچ گئی ہے اور داعش کے ان عناصر کو بھی امریکہ کی حمایت حاصل ہے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ نے شام میں داعش کے 10000 سے زیادہ ممبروں کے لئے حفاظتی انتظامات فراہم کیے ہیں۔
واضح رہے امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے عراق اور شام میں داخل ہوا تھا جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہی کہتے ہیں، دونوں ممالک کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ نے یہاں داعش کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ ان کے سہلوت کار کے فرائض انجام دیے ہیں ،داعشی دہشتگردوں کو اپنے کمپوں میں پناہ دی ہے اور انھیں فوجی تربیت کے ساتھ جدید اسلحہ سے لیس بھی کیا ، حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ شام اور عراق میں آنے جانے والے اپنے فوجی قافلوں میں دہشت گردوں کو ایک دوسرے ملک میں منتقل بھی کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
جنوری
اسلامی ممالک کو آیت اللہ خامنہ ای جیسے رہنما کی ضرورت ہے:جرمنی کے عالم دین
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں موجود مسجد امام مہدی کے امام
فروری
کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن
جون
صیہونیوں کا سیاسی اہداف کے ساتھ ترقیاتی منصوبہ
?️ 8 اپریل 2025صیہونی حکومت مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبے کے مطابق مشرقی یروشلم
اپریل
نواز شریف نے بھارت کے ساتھ ملکر عمران خان کے خلاف رچی سازش
?️ 22 جولائی 2021فیصل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس
جولائی
ہمیں افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا: ریٹائرڈ امریکی فوجی
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک قومی سروے کے نتائج بتاتے ہیں
مارچ
ٹرمپ کے خلیجی دورے کے اہم ایجنڈے
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی
مئی
سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس: 144 ارب کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو
ستمبر