?️
سچ خبریں:سابق امریکی اور اقوام متحدہ کے عہدیدار نے شام میں امریکی پالیسی کی ناکامی اور دمشق کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے شامی حکومت کے بارے میں رویہ میں تبدیلی اور اس کے لئے حقیقت پسندانہ پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔
امریکی اور اقوام متحدہ کے سابق عہدیدار جیفری فیلٹمین نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو بتایا کہ سابق امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور باراک اوباما کی سربراہی میں شام میں داعش (!) کو شکست دینے کے علاوہ امریکی پالیسی واشنگٹن کے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں ہٹائے جانے کے جواب میں شام کے صدر بشار الاسد کے سیاسی اصلاحات کے معاملے پر ٹھوس ، واضح اور شفاف ، ناقابل واپسی اقدامات پر مبنی ایک نئے نقطہ نظر کی جانچ کا مطالبہ کیا۔
سیاسی امور میں اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری جنرل اور سابق امریکی اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق وسطی فیلٹمین نے شام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہاکہ روس۔ ترک معاہدے اور ادلب میں ترک فوجیوں کی موجودگی سمیت مختلف امور ، جو شامی افواج کی راہ میں حائل تھا ، گذشتہ ایک سال کے دوران اس میں کمی آئی ہے، بہرحال فوجی سرگرمی کے معاملے میں ، ہم کمی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، انہوں نے دعوی کیاکہ دوسری طرف ، اقتصادی اور انسان دوستانہ صورتحال تیزی سے مختلف وجوہات کی وجہ سے خراب ہورہی ہے جیسے لبنانی معیشت کا خاتمہ ، تباہی اور جنگ کے اثرات ، اور دیگر معاشی اور معاشرتی عوامل دکھائی دیتے ہیں ۔
امریکی عہد ہ دار نے مزید کہا کہ روسیوں اور ایرانیوں نے شامی حکومت کے خلاف فوجی خطرے کا فوجی طور پر جواب دیا اور اس حکومت کو بچانے اور جنگ کی راہ کو ایک خاص سمت میں تبدیل کرنے کے لئے بہت محنت کی جس کے نتیجہ میں شام کا تقریبا 65 فیصد اس وقت دمشق کے کنٹرول میں ہے، لیکن کیا روس اور ایران اقتصادی شعبے میں اس نظام کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں ، جیسا کہ انہوں نے فوجی شعبے میں کیا ہے؟
مشہور خبریں۔
بلوچستان:سرحد پار سے فائرنگ، 4 اہلکار شہید ، 6 زخمی
?️ 5 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاک، افغان سرحد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے
مئی
ہندوستانی حزب اللہ اسرائیلی سفیر کو قتل کرنا چاہتی تھی؛اسرائیل کا دعوی
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نےکہا ہے کہ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ پر
فروری
غزہ سے قابضین کا انخلا اور جنگ روکنا اولین ترجیح ہے: حماس
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے اس بات پر
مئی
امریکہ کیوں حزب اللہ سے کیا ڈر رہا ہے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک عہدیدار نے جنوبی لبنان
اکتوبر
وزیر اعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل بحال کرانے کیلئے روس سے مدد طلب کرلی
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل
نومبر
امریکہ کا سعودی حکام پر قید شہزادوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ سعودی ولی
فروری
غزہ کے لیے تازہ ترین جنگ بندی منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک نامعلوم ذریعے نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی تجویز
نومبر
غزہ میں موت اور قحطی؛ اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی سلامتی کونسل میں پکار
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی بحران کے بارے میں جاری انتباہات کے
مئی