?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ گولان میں شامی پارلیمنٹ کے ایک سابق رکن کے قتل کا دبے الفاظ میں اعتراف کیا۔
صیہونی اخبار ہارٹیز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی قید میں رہنے والی شامی پارلیمنٹ کے سابق رکن مدحت صالح کو گولان کی پہاڑیوں کےمقبوضہ علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا،یادرہے کہ اسرائیلی میڈیا جس نے اپنی خبرکو شامی ذرائع ابلاغ بشمول سانا نیوز ایجنسی سے منسوب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اطلاع دی کہ شامی پارلیمنٹ کے سابق رکن مدحت صالح کو مجدل شمس کے قریب عین اثینه کے علاقے میں قتل کیا گیا ۔
عبرانی زبان کے ہارٹیز اخبار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور ڈرون علاقے میں موجود تھے جس کی وجہ سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صالح کو اسرائیلی شوٹر نے مارا تھا یا کسی اور نے (ہوائی جہاز سے) UAV یا ہیلی کاپٹر)۔
یادرہے کہ 54 سالہ صالح 1998 میں 12 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد وطن واپس آئے،انھیں 1985 میں اسرائیلی فورسز نے گولان کی پہاڑیوں میں صیہونیت مخالف کاروائیاں کرنے پر گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ رہائی کے فورا بعد صالح شامی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے اور 2005 میں اپنی مدت کے اختتام پر انھیں شامی وزیر اعظم کے دفتر میں گولان ہائٹس کے دفتر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔
ہاریٹز کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز صالح کی سرگرمیوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کے ارد گرد موجود کچھ لوگوں کے مطابق ماضی میں کئی بار ان کے قتل کے منصوبے کیے جا چکے ہیں،یادرہے کہ مدحت صالح صیہونیوں کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب نے ایک گھر بنایا اور اسی میں رہائش پذیر تھے۔
مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کا تجربہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: شمالی کوریا نے جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان
جنوری
امریکہ کی عراق سے انخلا کرکے عین الاسد کو اردن اور الحریر کو کویت منتقل کرنے کی خواہش
?️ 4 اگست 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ
اگست
حزب اللہ کے حال ہی میں شہید ہونے والے کمانڈر نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ کے
جنوری
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
کیا صہیونیوں کی جارحیت مزاحمت کی طاقت میں اضافہ کا باعث بنے گی ؟
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے صہیونی ریاست کی
جون
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت پر الزامات
?️ 17 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی
دسمبر
بلوچستان کا گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
?️ 11 جنوری 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان نے پنجاب اور سندھ سے گندم کی بین
جنوری