?️
سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے یونٹ روسی فوجی پولیس کے ساتھ آٹھ سالوں کے بعد صوبہ درعا کے شہر طفس میں داخل ہوئے، شامی افواج نیشنل اسپتال اور طفس سٹی کونسل کے قریب قائم ہیں،توقع کی جارہی ہے کہ شامی فوج جلد ہی طفس شہر میں مکمل طور پر تعینات ہوجائے گی اور سرکاری ادارے آہستہ آہستہ شہر میں کام کرنا شروع کردیں گے۔ اس سلسلے میں ، شامی فوج کے انجینئرنگ یونٹوں نے طفس کے کھیتوں کے ارد گرد گولہ بارود کو ہٹانے کے کام شروع کردیئے ہیں۔
یادرہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد عناصر نے 2013 میں طفس پر قبضہ کیا تھا، مغربی درعاکی آزادی کے بعد ، جو مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں سے متصل ہے ، شام کی حکومت اور دہشت گردوں کے مابین ایک معاہدہ طے پایا، معاہدے کے مطابق دہشت گردوں طفس چھوڑ کر طفس جانا تھا تاہم ان میں سے کچھ افراد نے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر شہر میں ہی رہنے پر اتفاق کیا لیکن ان میں سے متعدد افراد نے معاہدے کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور تب سے ہی اس نے شہر کے مرکز پر قبضہ کرلیا ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ درعا صوبے کی معزز شخصیات کیا شامی فوج اور روسی افواج کے درمیان ملاقات کے بعد ، انہوں نے طفس شہر کو مستحکم کرنے نیز کسی بھی قسم کے حفاظتی واقعات کو روکنے اور دہشت گردوں کو اپنے اسلحہ حوالے کرنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا،واضح رہے اس ملک میں سرگردم دہشتگردوں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ وہ یہاں ان کے خاتمہ کے لیے آیاتھا اور یہاں سے نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے ۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے: موساد
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس حکومت کے حلقوں میں دہشت پیدا کرنے
فروری
واٹس ایپ پر فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 اگست 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر فیس بک اور
اگست
حزب اللہ نے کیسے صہیونی فوجیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے:الجزیرہ
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی طاقت اور نشانے
اکتوبر
مشرق وسطیٰ میں امریکی اثر و رسوخ میں کمی: عطوان
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائی الیوم اخبار کے ایک مضمون میں شام
مئی
کیڈٹ کالج وانا پر حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات کا بیان جاری
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کی جانب
نومبر
سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا منشیات کا مرکز:سی این این
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سی این این ٹی وی چینل نے سعودی عرب میں ایمفیٹامائن
ستمبر
پاکستان 27 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا خواہاں ہے،اسحٰق ڈار
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے
اکتوبر
دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف
?️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے
نومبر