?️
سچ خبریں:شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے شمالی مضافات میں واقع نواحی علاقے سہل الغاب میں واقع قلیدین، العنکاو” اور شیخ سندیان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شام سے العالم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی فوج نے اپنے ملک کے متعدد علاقوں میں النصرہ فرنٹ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں جبل الزاویہ کے الفاطرہ، فلیفیل،صفوان،سان، بنین اور”حورش بینن شامل ہیں۔
درایں اثنا شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے، رپورٹ کے مطابق ادلب کے مغرب میں جسر الشغور کے نواحی علاقے حلوز اور کفردین کے محور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جو لطاکیہ کے مضافاتی علاقے کبانیہ کے لیے ان کی امدادی سپلائی لائن سمجھے جاتے ہیں۔
یادر ہے کہ شامی فوج کا یہ آپریشن ڈی ایسکلیشن زون میں دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ادلب کے مشرقی مضافات میں فوجی ٹھکانوں پر ان کے مارٹر حملوں کے جواب میں کیا گیا،قابل ذکر ہے کہ شامی فوج کی یونٹوں نے ادلب کے مغربی مضافات اور لطاکیہ کے مضافات کو ملانے والی سڑک پر النصرہ فرنٹ کی قیادت میں الفتح المبین آپریشن روم کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا۔


مشہور خبریں۔
حکومت کی طرف سے ایل این جی پالیسی میں تبدیلیوں کی منظوری
?️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ ہفتے دوحہ کے
اگست
پاکستان آنے والے مسافروں کے غیر ملکی کرنسی ظاہر کرنے کے فیصلے کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے سول
ستمبر
حماس اسرائیل کو دھوکہ دینے میں کامیاب: معاریو
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Ma’ariv کے تجزیہ کار Eitan Golboa
جون
ہرزل نے مراکش اور یوگنڈا کے بجائے فلسطین کا انتخاب کیوں کیا؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی مورخین تھیوڈور ہرزل کو صیہونی حکومت کا بانی مانتے ہیں
دسمبر
صیہونی دشمن نے اپنا آخری حربہ کیوں استعمال کیا؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن
ستمبر
دنیا افغانستان کو نہ بھولے:عالمی ادارہ صحت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:کابل میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے لو ڈوپنگ نے گزشتہ
جون
امریکہ نے اپنے جنگجو کے بارے میں سچ کو چھپایا
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
دسمبر
سعودی عرب میں بڑھتی جرائم کی شرح
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے مشرقی علاقے
جولائی