سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے کہا ہے ترکی پینے کے پانی کو شامی عوام کے خلاف اسلحہ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بسام صباغ کا کہنا ہے کہ ترکی پینے کے پانی کو شامی شہریوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے، صباغ نے کہا کہ سب سے بری چیز ترکی کا شامی شہریوں کے خلاف پینے کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ہے، کیونکہ انہوں نے 23 ویں بار الحسکہ کو آنے والا پینے کا پانی منقطع کردیا۔
انہوں نےاقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کہا کہ شام کے آئین کے مطابق آئندہ ماہ لاکھوں افراد رائے دہندگی کے لئے انتخابات میں حصہ لیں گے، سباغ نے یہ بھی بتایا کہ شام کی حکومت کے لئے صدارتی انتخاب ایک اہم آئینی حق ہے، ہم اس ملک کی سربراہی میں سیاسی عمل سے شام کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔
یادرہے کہ امریکہ کی طرح ترکی نے بھی شام کے بعض علاقوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے جہاں وہ کسی بھی طرح کے غیر انسانی اقدام سے گریز نہیں کرتے ہیں جس کی مثال ان علاقوں سے شام کے دیگر علاقوں میں جانے والی پینے کے پانی کی لائن کوآئے دن بند کردینے کی صورت میں دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ عام شہری پیاسے رہ جاتے ہیں جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح شامی حکومت پر دباؤ ڈالتا ہے لیکن حقیقت میں یہ عوام ہے جو پریشان ہوتی ہے۔