سچ خبریں:سوڈان کے عوام نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف اتوار کے روز ایک مظاہرہ کیا اور اس جعلی حکومت کے جھنڈے کو آگ لگا دی۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی شہریوں نے اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے والے معاہدے پر دستخط کرنےکے خلاف اتوار کے روز سوڈانی دارالحکومت ، خرطوم میں ایک مظاہرہ کیا اس غیر قانونی ریاست کے جھنڈے کو آگ لگائی، مظاہرین خرطوم میں سرکاری عمارتوں کے سامنے جمع ہوئے اور صہیونی مخالف نعرے لگائے، سوڈانی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا غداری ہے” اور "صیہونیوں سے ہاتھ ملاناجرم ہے”۔