🗓️
سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے دو جرنیلوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے عوام شدیدی مشکلات کا شکار ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غذائی تحفظ کی نگراں تنظیم ایف اے او کی نئی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں 20.3 ملین سے زائد افراد خوراک کی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈانی عوام کا صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ
مذکورہ تنظیم خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے تقریباً 6.3 ملین لوگ شدید بھوک کے ہنگامی مرحلے میں ہیں نیز سوڈان کی 42 فیصد سے زیادہ آبادی خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہے۔
یاد رہے کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں 50 فیصد سے زیادہ لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوڈان میں غذائی عدم تحفظ کا شکار افراد کی تعداد ایک سال میں دوگنی ہو گئی ہے جہاں خرطوم، کردوان اور دارفور کے صوبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
درایں اثنا ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں شہری ناقابل تصور دہشت گردی میں جی رہے ہیں،اس تنظیم کے مطابق فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جھڑپوں کے تسلسل نے حالات کو مزید خراب کر دیا ہے اور اس ملک میں قحط اور بھوک پیدا کر دی ہے۔
غیر سرکاری تنظیم اکلید کا کہنا ہے کہ عبدالفتاح البرہان کی کمان میں فوج اور محمد ہمدان دوغلو کی کمان میں ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان جنگ کے نتیجے میں 3900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سوڈان کے جنگ زدہ عوام کی حالت ابتر
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس جنگ کی وجہ سے 40 لاکھ سے زائد سوڈانی شہری بے گھر ہوئے ہیں نیز اس ملک میں بارش کی کمی بھی ہوئی ہے جس پر سوڈان کے بہت سے کسان انحصار کرتے ہیں،اس کے علاوہ زرعی آلات کے لیے ایندھن کی کمی نیز اناج اور مالی وسائل کی کمی نے اس ملک کے قحط کے مرحلے میں داخل ہونے کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب تک، 3.9 ملین سے زیادہ لوگ تنازعات کے علاقوں، خاص طور پر دارالحکومت خرطوم سے اپنے گھر بار چھوڑ چکے ،اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق اپنے شہروں سے بھاگنے والوں میں سے 71 فیصد شہری محفوظ جگہ کی تلاش میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
چینی ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول
🗓️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو
فروری
7کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے
🗓️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے
ستمبر
اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی
🗓️ 29 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست
ستمبر
سعودی عرب کو لوٹنے کے لیے ایران مخالف امریکی گھسے پٹے دعوے
🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریں:ایرانی امور امریکہ کے خصوصی نمائندے نے ایک بار پھر ایران
نومبر
ہم سٹار لنک کو جلدلائسنس دیدیں گے، عوام کوسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا، وزیر مملکت آئی ٹی
🗓️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین (پی ٹی اے)
اپریل
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کے خلاف 13 دستمبر کو اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ
🗓️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران
دسمبر
فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے ایک برج کو آگ لگائی
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ کو فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے کے جنوب
ستمبر
پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں
اکتوبر