سچ خبریں:سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے اعلان کیا کہ ان فورسز کا ہدف سابق حکومت کی باقیات کو تباہ کرنا ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے ایک عہدیدار نے جنگ بندی کو قبول کرنے کا اعلان کیا،ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ہم موجودہ جنگ بندی کو انسانی بنیادوں پر مبنی جنگ بندی سمجھتے ہیں اور ہم نے اسے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ہیں۔
ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے مزید زور دیا کہ ان فورسز کا واحد ہدف سابقہ حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا نہیں ہے،اس سوڈانی عہدیدار کے مطابق ریپڈ ایکشن فورسز کی دشمن سوڈانی مسلح افواج نہیں بلکہ سابق حکومت کی باقیات ہیں۔
ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے کہا کہ سوڈانی فوج میں ایک ایسا ادارہ ہے جس میں سابق حکومت کے عناصر شامل ہیں اور انہیں نے جنگ کی شروعات کی ہے،سوڈان ریپڈ ایکشن فورسز کے اس رکن نے یاد دلایا کہ یہ فورسز رہائشی علاقوں میں داخل نہیں ہوتیں بلکہ سڑکوں پر تعینات ہوتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خرطوم ہسپتال کے اندر ہمارا ایک بھی آدمی موجود نہیں ہے، یاد رہے کہ سوڈان کی مسلح افواج کی جنرل کمان نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ سعودی اور امریکی فریقوں کی جانب سے ملک میں حالات کو پرسکون کرنے اور مختلف قومیتوں کے شہریوں کے انخلاء کے لیے موزوں حالات پیدا کرنے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں کے بعد مسلح افواج کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی جسے ریپڈ ایکشن فورسز نی بھی قبول کر لیا۔