?️
سچ خبریں: طالبان حکومت کے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے ایک آڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا غیر قانونی اور غیر اخلاقی استعمال ایک جرم ہے، اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے میڈیا کو جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا کو خبروں کی نشر و اشاعت، دین اسلام کی تبلیغ اور امت اسلامیہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
خیبر نے مزید کہا کہ وزارت امر بالمعروف اپنے قانونی دائرہ کار میں ان تمام صفحات کے خلاف سخت اقدامات کرے گی جو عوام کے خیالات، عقائد اور ذہنی صحت کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس سے قبل افغان شہریوں نے سوشل میڈیا پر تعصبانہ رویوں اور نسلی تنازعات کو ہوا دینے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان معاملات پر فوری اقدامات کرے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی عالمی یوم ٹیلی ویژن کے موقع پر ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کی اسلامی امارت میڈیا کی اسلامی اصولوں کے مطابق حمایت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے قیام کے بعد میڈیا کے مسائل کو حل کیا گیا ہے اور ان کے لیے بہتر کام کرنے کا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
مجاہد نے زور دیا کہ افغانستان میں عوامی آگاہی اور معلومات کی ترسیل ملک کے حالات کے مطابق درست طریقے سے کی جا رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان دنیا کے لئے ننگ کا باعث
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے غزہ کی پٹی کے
اکتوبر
شدت پسندی دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ہے:فواد چوہدری
?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں)گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک
مارچ
حماس کا مذاکرات میں پانچ بنیادی اصولوں پر اصرار
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار کے مطابق حماس مذاکرات میں جنگ بندی،
جولائی
سلامتی کونسل کی ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف قرارداد منظور
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)، کی سلامتی کونسل نے ایران
نومبر
بگرام بیس کے بارے میں ٹرمپ کی دھمکی پر طالبان حکام کا کرارا جواب
?️ 21 ستمبر 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹریٹجک بگرام ائیر بیس کی
ستمبر
ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے
اکتوبر
امریکہ اور برطانیہ کے یمن کے خلاف حملہ کیسا رہے گا؟
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اعلان کیا کہ امریکہ اور انگلستان نے یمن
جنوری
27اکتوبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، حریت کانفرنس
?️ 21 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 27 اکتوبر کو جموں
اکتوبر