?️
سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کے نمائندے کے ساتھ یوکرین میں امریکی حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق دعووں کے بارے میں بحث کی۔
آئی بی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس روس کے نمائندے کے ساتھ امریکہ اور انگلینڈ کے نمائندوں کی زبانی جنگ کی صورت اختیار کر گیا، رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے نمائندوں نے دعویٰ کیا کہ روس نے یوکرین میں امریکی حیاتیاتی فوجی پروگرام کو پیش کر کے اقوام متحدہ کا وقت ضائع کیا۔
واضح رہے کہ اب تک روس یوکرین میں امریکی حیاتیاتی ہتھیاروں کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں دو بار اٹھا چکا ہے جبکہ امریکہ اور یوکرین کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس حیاتیاتی ہتھیار نہیں ہیں، اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر باربرا ووڈورڈ نے روس کے واسیلی نیبنزیا سے کہا کہ ہمیں اس بکواس کو مزید کتنا برداشت کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ روس نے حال ہی میں اقوام متحدہ سے اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات کرنے کو کہا تھا، ماسکو نے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا اور ان دعوؤں کی تحقیقات کے لیے اس کونسل کے تمام 15 ارکان پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے روس کی جانب سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کے وجود سے متعلق دستاویزات کو مکمل طور پر جعلی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ روس کے اس طرح کے بیانات بغیر کسی ثبوت کے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا
ستمبر
شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے آئیں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:ما خفی اعظم پروگرام میں صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں
مئی
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو ہندستان کی حمایت حاصل
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: خواجہ آصف، پاکستان کے وزیر دفاع نے نامہ نگاروں سے
اپریل
اب تک غزہ کی جنگ کے نتائج اور پیغامات
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ جو نسل
نومبر
صورتحال کا جائزہ لینے کےلئےوزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صفائی کی صورتحال
جولائی
یورو ویژن کے فاتح گلوکار کا اسرائیل کو ’مقابلے‘ سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: 2025 کے یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے
مئی
ٹرین ڈرائیورز نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
?️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹرین ڈرائیورز کی ایسوسی ایشن نے ایکسپریس اور سر
جون
فیس بک کا ایک عہدیدار نیتن یاہو کی کابینہ میں کام کرنے کے لیے مقرر
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر نے مقبوضہ
جنوری