?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے حال ہی میں جوبائیڈن کی جانب سے پاکستان کا سفر کیا اس ملک کو کو ریاض اور واشنگٹن کی پالیسیوں کے مطابق لایا جاسکے ۔
پاکستانی اور سعودی وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں دو طرفہ اجلاس اور اعلی سطحی وفد کے اجلاس کے بعد منگل کو مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی،ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین جدید ترین باہمی رابطوں اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک اعلی رابطہ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت ثقافت، کھیل ، تجارت اور آب و ہوا میں بدلاؤ کے رجحان کا مقابلہ کرنےکے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھایا جائے گا ۔
پریس کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں علاقائی امور بشمول کشمیر اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز فلسطین ، یمن اور علاقائی استحکام بالخصوص مشرق وسطی میں پیش آنے والی صورتحال میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب ریاستہائے متحدہ کا کارندہ ہے اور ان کے نزدیک دودھ دینے والی گائے ہے کیونکہ وہ امریکہ کے قومی مفادات کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے،تاہم پاکستان میں جب سے عمران خان نے اقتدار سنبھالا ہے ،اس ملک کی پالیسی میں تھوڑی بہت تبدیلی آئی ہے جو غیر متوقع ہے،واضح رہے کہ کچھ ہفتوں پہلے جب پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ، بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن گئے تھے تو پاکستانی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ عمران خان سے مایوس ہونے کے بعد امریکہ نے عمران خان سے منہ پھیر لیا ہے اور بلاول کا سہارہ لیا ہے نیز ان کا وائٹ ہاؤس کا دورہ پاکستان میں جو بائیڈن کے اہداف کے حصول کے لئے ناکام کوشش ہے کیونکہ امریکہ کو فوجی اڈہ فراہم نہ کرنے کے بارے میں عمران خان کا موقف چونکا دینے والا تھا۔
کچھ پاکستانی سیاست دانوں اور سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین سے قریب ہونے کی وجہ سےامریکہ کے لیے اب پاکستان کی خارجہ پالیسی تبدیل ہوگئی ہے ، اب پاکستان امریکہ کے ساتھ مساوی تعلقات کا خواہاں ہےجیسا کہ عمران خان متعدد ٹیلی ویژن انٹرویو میں بیان کرچکے ہیں۔
مثال کے طور پر عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ کے فون کا جواب نہ دینے اور ان سے بات نہ کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہت سرد ہوچکے ہیں،قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ابھی تک شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کےاس ملک کے دورے کے بنیادی مقاصد اور خصوصی مشن کا اعلان نہیں کیا ہے ، تاہم اب ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور یہ دیکھنا ہوگا کہ اسلام آباد چند دنوں میں بائیڈن کے ایلچی کو کیا جواب دے گا ، کیا وہ اپنے پرانے دوست چین کا انتخاب کرے گا یا ایک بار پھر ضیا الحق کی غلطی کو دہراتے ہوئےافغانستان کی جنگ میں مداخلت کرے گا۔


مشہور خبریں۔
ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی
اگست
فلسطینی اسیر ملک گیر بھوک ہڑتال کی تیاری میں
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ قابض حکومت میں قیدیوں
جون
مشرق وسطی میں نئے ابھرتے سیاسی اور اقتصادی حالات
?️ 18 اگست 2025مشرق وسطی میں نئے ابھرتے سیاسی اور اقتصادی حالات حالیہ برسوں میں
اگست
کیا امریکہ بحیرہ احمر میں اپنی چودھراہٹ دکھا سکے گا؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: صنعاء کے ایک سرکاری عہدیدار نے غزہ پر قابضین کی
اپریل
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانوں کو نکالنے کے مخالفین پر کڑی تنقید
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X سوشل نیٹ
اپریل
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے تقسیم کا انتباہ دیا
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے افغانستان سے
اکتوبر
شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے
اگست
ترکی کا تاریک مستقبل؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی کے صدر اندرون و
جنوری