?️
سچ خبریں:ملک میں غربت اور بے روزگاری پھیلانے والی سعودی حکام کی معاشی پالیسیوں کے خلاف سعودی عوام نے القصیم خطے میں آل سعود کے خلاف مظاہرے کیے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عوام سعودی خاندان کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں،اس سلسلے میںگذشتہ رات ، سعودی شہر بریدہ میں واقع القصیم علاقے کے رہائشیوں نے آل سعود کے خلاف مظاہرے کیے،رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ غربت اور بے روزگاری کی بڑھتی شرح سے تنگ ہیں،ان کا خیال ہے کہ آل سعود کی معاشی پالیسیوں نے سعودی عرب میں غربت اور بے روزگاری کو بڑھا دیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ القصیم میں سعودی عوام کا احتجاج گذشتہ رات سے شروع ہوا تھا اور آج کچھ گھنٹوں تک جاری رہا،مظاہرین نے کورونا پھیلنے اور غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہونے کے تناظر میں سعودی خاندان کی جانب سے عوام پر ٹیکس لگانے کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر مظاہروں کے بعد القصیم پولیس اور نیشنل گارڈ ہائی الرٹ تھے،القصیم پولیس کے میڈیا ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ القصیم علاقے میں مظاہرین پر سعودی پولیس کے حملے کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں،مظاہرین کا خیال ہے کہ یمن میں جنگ کا تسلسل ، محمد بن سلمان کی اسراف اور بدعنوانی کے علاوہ کورونا کا پھیلاؤ ان اہم عوامل میں شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب میں معاشی حالات کو خراب کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ ایک طرف سعودی عرب معاشی بحران کے دھانے تک پہنچ چکا ہے اور دوسری طرف اس ملک کے حکام آئے دن کسی نہ کسی مغربی ممالک کے ساتھ اربوں ڈالر کی اسلحہ کی ڈیل کرتے نظر آتے ہیں تا کہ اس سے بے گناہ یمنی بچوں کو کچل دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اب جنگ کا وقت قریب ہے
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
مارچ
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو پر الزام
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو فریب
جولائی
حکومت پاکستان کا روس سے تیل کی خریداری پر غور
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش
جون
صیہونیوں کا آگ سے کھیل
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومتیں فلسطینیوں کا خون بہانے اور انتہا پسندی نیز جرائم
مئی
اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
?️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر
فروری
شہادت اور اسارت کو ورثہ میں پانے والا مجاہد
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:مزاحمت کا استعارہ بننے والے فلسیطنی مجاہد زکریا الزبیدی کی قید
فروری
حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول
نومبر