?️
سچ خبریں:یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں کہاکہ ہم عنقریب تازہ ترین کامیابیوں اور فتوحات کا اعلان کریں گے جو یمنی فوج نے سعودی عناصر کے خلاف جنگ میں حاصل کی ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے سعودی جارح عناصر کے خلاف جنگ میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بات کی،رپورٹ کے مطابق الحوثی نے کہاکہ فی الحال سعودی عناصر کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور یمنی مسلح افواج کے ترجمان جلد ہی ان کامیابیوں اور فتوحات سے پردہ اٹھائیں گے۔
یادرہے کہ یمنی مزاحمتی قوتوں نے حالیہ ہفتوں میں مأرب شہر میں سعودی جارح اتحاد سے وابستہ عناصر کے خلاف لڑائی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،واضح رہے کہ یہ اس وقت ہوا جب سعودی حکام اور یمن کے خلاف جارح اتحاد کے فریم ورک میں ان کے اتحادیوں کو یمنی مزاحمتی قوتوں سے ایسی کامیابیوں کی توقع نہیں تھی۔
یادرہے کہ حالیہ دنوں میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے جنوبی صوبے مأرب میں ام ریش فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، یہ فوجی اڈہ مأرب کے جنوب میں سعودی عرب سے وابستہ افواج کا آخری اڈہ تھا،اس اہم کامیابی کے ساتھ اب یمنی افواج صافر علاقے کی طرف پیش قدمی کر سکتی ہیں جہاں یمن کے تیل اور گیس کے بہت سے ذخیرے واقع ہیں۔
اس سلسلے میں عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے رائے الیووماخبار میں اپنے ایک مضمون میں لکھا ہےکہ اگر مأرب مکمل طور پر یمنیوں کے ہاتھ میں آجاتا ہے تو یمن کی جنگ ختم ہوجائے گی،مشہور عرب تجزیہ نگار نے مأرب میں یمنیوں کی کامیابیوں کا کر کرتےہوئے لکھا ہےشاید عوام کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہو کہ یمنی لوگ دانتوں تک مسلح سعودی فوج کے خلاف کس طرح عظیم کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ یمنی بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ سعودیوں سے کیسے نمٹا جائے، اس مقصد کے لیے انھوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں جن میں جیزان، نجران، عسیر اور ابہا شامل ہیں، پر شدید بمباری کی، یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی اہداف کو احتیاط سے نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی، شرح مبادلہ
جنوری
وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں: فواد چوہدری
?️ 24 جنوری 2021وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں:
جنوری
عراقی مزاحمت کا صیہونی حکومت کو منھ توڑ جواب
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سکریٹری جنرل ابوالاء الولایی نے
جنوری
واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان ٹرمپ کو دیے گئے طیارے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط
?️ 28 جولائی 2025واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان ٹرمپ کو دیے گئے طیارے کے حوالے
جولائی
Meet Indonesia’s first female longboard surfer: Elly Whittaker
?️ 18 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
نومبر
روس کا امریکی وزیر خارجہ پر عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واضح کیا
مارچ
بھارتی فوج کشمیریوں کے قتل عام کیساتھ ساتھ علاقے کی معیشت کو بھی تباہ کر رہی ہے، حریت کانفرنس
?️ 13 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ