سعودی عرب کی ایک بار پھر لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت

لبنانی

?️

سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابی عمل میں سعودی مداخلت کی اطلاع دی۔
لبنانی روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید البخاری نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ پر عرب قبائل کے بعض افراد سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ وہ لبنانی فورسز پارٹی سے وابستہ امیدواروں کی حمایت کریں۔

باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ولید البخاری نے لبنانی عرب قبائل کے نوجوانوں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ لبنانی فورسز پارٹی کے سربراہ سمیر جعجع لبنان میں سعودی عرب کے اکیلے اتحادی ہیں اور لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں ریاض ان کی حمایت کرے گا۔

تاہم سعودی سفیر نے آئندہ انتخابات میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کی قیادت میں "مستقبل” تحریک کے بارے میں اپنے ملک کے موقف کا ذکر نہیں کیاجبکہ مالی مسائل کی وجہ سے سعد حریری اور بیشتر حکمران مقامی جماعتوں کے درمیان تناؤ کی وجہ سے، ان کے اتحادیوں نے پارلیمانی انتخابات میں سعد حریری کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کے اپنے فیصلے کی واضح تصویر ابھی تک فراہم نہیں کی ہے۔

درایں اثناسعد حریری کی قیادت میں المستقبل سے وابستہ ذرائع اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ان کے پاس انتخابات میں حصہ لینے کی مالی صلاحیت نہیں ہے، اس کے علاوہ حریری کے موجودہ افواج کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے لیے انتخابی اتحادیوں کی حمایت کرنا کسی حد تک مشکل ہو گیا ہے،

یادرہے کہ لبنانی پارلیمنٹ نے 27 مارچ 2022 کو ملک کے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،لبنان کے انتخابی نظام کا ڈھانچہ اور اس کی تین شاخوں کے سربراہوں کا انتخاب ملک کے آبادیاتی اور قبائلی تناظر اور ملک کے آئین کے تنوع کی وجہ سے خاصا پیچیدہ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

تل ابیب شام میں بحران پیدا کرنے کی کوشش میں

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام کے جولانی نامی

ایران سے مذاکرات کے لیے ہم نے احمق لوگوں کو بھیجا: امریکی سینیٹر

?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر روبن گالگو نے ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی

صنعا نے عرب لیگ کو تحلیل کرنے اور دوسری تنظیم قائم کرنے کی تجویز پیش کی

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین

مسجد الاقصی میں صیہونی عسکریت پسندوں کی فلسطینیوں سے جھڑپ

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے

کیا عراق میں کوئی امریکی فوجی لڑ نہیں رہا؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراق اور امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے واشنگٹن

یمن پر امریکی حملے کے دوران ٹرمپ کا متکبرانہ انداز

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر جاری وحشیانہ

ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا

?️ 26 فروری 2026ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر

فلسطینی نوجوانوں کا مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں پر حملہ

?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  فلسطینی نوجوانوں نے اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے