🗓️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی کاروائی مکمل دفاعی ہے، یہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک کہ جارحیت پسندوں کے حملے بند نہ ہوں اور محاصرے ختم نہ ہوں گے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی کاروائی مکمل دفاعی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ حملہ آوروں کے حملے بند نہ ہوں اور محاصرے ختم نہ ہوں گے انہوں نے مزید کہاکہ ایسے عملی اقدامات کے بغیر جو حقیقی امن کا باعث بنیں کوئی مؤقف اختیار کرنا ، اگرچہ وہ مثبت بھی ہو ، بے معنی ہوگا۔
عبد السلام نے کہاکہ جنگ بند کرو اور یمنی قوم کا محاصرہ ختم کرو تاکہ سب کے لئے امن ہوسکے، انہوں نے گذشتہ بدھ کو یہ بھی کہا تھا کہ یمنی عوام کا جائز دفاع جنگ کے خاتمے اور محاصرے تک جاری رہے گا، عبد السلام نے یمنی عوام کے خلاف حملہ آوروں کے جرائم کا حوالہ دیا، یادرہے کہ چھ سال قبل سعودی عرب نے متعدد عرب ممالک کے اتحاد کی شکل میں اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی مدد اور سبز روشنی کے ساتھ اس ملک کی مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کوپھر سے اقتدار میں لانے کے بہانے اپنےسیاسی اہداف اور عزائم کو پورا کرنے کے لیے غریب عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کیےجو آج تک جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسف سمیت اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے بار بار متنبہ کیا ہے کہ یمنی عوام پچھلی صدی کی سب سے بڑی قحط سالی اور انسانی تباہی کا سامنا کررہے ہیں تاہم کسی کے کان پر جوں تک نہیں رنگ رہی ہے بلکہ الٹا یمنیوں کے خلاف قانون پاس کیے جارہے ہیں اور انھیں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
مراد سعید سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار، اپیلیٹ ٹریبونل نے اپیل منظور کرلی
🗓️ 26 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور کی اپیلیٹ ٹربیونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف
مارچ
اگر میں ہوتا تو روس کے ساتھ کیا کرتا؟ ٹرمپ کا بیان
🗓️ 1 جون 2024سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے حامیوں کے درمیان
جون
غزہ کی پٹی سے صہیونی قصبہ عسقلان پر دو راکٹ فائر کیے گئے
🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتہ کی صبح اعلان کیا
جولائی
فوج جھوٹ بول رہی ہے، اسرائیل کو غزہ میں شکست ہوئی ہے: صیہونی جنرل
🗓️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: بغیر غزہ جنگ کے جاری رہنے اور صہیونی قیدیوں کی
اپریل
مزاحمت خطے میں ایک مستحکم تحریک ہے: باقری
🗓️ 1 جون 2024آج صبح امام خمینی کی رحلت کی 35ویں برسی کے موقع پر
جون
صہیونی فوجی یونٹ 8200 کے کمانڈر کے مستعفی ہونے کی خبریں
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے 8200
ستمبر
امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم
ستمبر
سوڈان میں جنگ بندی معاہدے پر سعودی وزیر خارجہ کا موقف
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی فوج اور ریپڈ
مئی