🗓️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے آج اتوار کواعلان کیا کہ اس نے ریاض کے علاقے میں تین افراد کو دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پھانسی دے دی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق ان افراد کے نام عبدالملک العبادی، محمد العصیمی اور محمد الطویرش ہے، جنہوں نے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے ایک دہشت گرد سیل تشکیل دینے کی کوشش کی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے تھے۔
اس وزارت کے بیان کے مطابق ان افراد نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی جمع کیا اور ذخیرہ کیا اور تکفیری خیالات رکھتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے ایک رہنما کی بیعت بھی کی۔
سعودی وزارت داخلہ کی ان وضاحتوں سے اس امکان کو تقویت ملی ہے کہ سزائے موت پانے والے افراد داعش گروپ کے رکن ہیں،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، انہوں نے ڈیوٹی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کرنے اور اسے جلانے کا منصوبہ بھی بنایا۔
یاد رہے کہ 4 جون کو سعودی حکام نے دہشت گرد گروہ کے رکن ہونے کے الزام میں مزید تین افراد کو پھانسی دینے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل 29 مئی کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں دو افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔
اس سے دو ہفتے قبل 15 مئی کو ایک شخص کو دہشت گرد گروپ بنانے اور تخریبی کاروائیاں کرنے کی کوشش کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے خلاف حملوں سے اسرائیل کی ڈیٹرنس مضبوط نہیں ہوئی:صہیونی حلقے
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی متعدد حلقوں میں کیے جانے والے تازہ سروے کے نتائج
مئی
سپریم جوڈیشل کونسل سابق جج کیخلاف کارروائی نہیں کر سکتی، فیض حمید، عرفان رامے
🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے
فروری
198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
🗓️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے کی بین الاقوامی فوجداری
نومبر
گزشتہ 4 سالوں میں عراق کے خلاف امریکہ نے کتنی جارحیت کی ہے؟
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے عراق کے
فروری
لبنان میں صیہونی جارحیت؛ 200 سے زائد بچوں کی شہادت
🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی رپورٹ کے مطابق
نومبر
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ و تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا
🗓️ 11 جنوری 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور
جنوری
بن گوئر کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ غلط پوزیشن پر غلط وزیر!
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آموس
فروری
سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ریاض کے ساتھ
ستمبر