🗓️
سچ خبریں:سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلان کیا۔
الخلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں سعودی عرب کی سربراہی میں مشترکہ اتحادی افواج کے نئےکمانڈر اور وزیر صحت و حج مقرر کیے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی وزیر صحت توفیق بن فوزان بن محمد الربیعه کو برطرف کرکے ان کی جگہ فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو تعینات کیا۔
الربعیہ 12 مارچ کو صالح بن طاہر کو وزارت حج و عمرہ سے ہٹائے جانے کے بعدوزارت حج وعمرہ کا عہدہ سنبھالیں گے،درایں اثنا سعودی عرب کے بادشاہ نے عبدالعزیز بن عبدالرحمن العریفی کو نائب وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد انھیں وزراء کونسل کی جنرل سیکرٹریٹ کا مشیر مقرر کیا۔
اسی طرح سعودی عرب کے بادشاہ نے میجر جنرل مطلق بن سالم بن مطلق الازیمع کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی قیادت والے اتحاد کی مشترکہ افواج کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔
واضح رہے کہ الازیمع نے شہزادہ فہد بن ترکی کی گرفتاری اور کرپشن کے شبہ میں ان سےتفتیش کے بعد 2 ستمبر 2020 کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالا ،یادرہے کہ سعودی عرب میں یہ تقرریاں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جبکہ سعودی اتحاد نے جمعہ کی شام دعویٰ کیا کہ اس نے یمنی فورسز کی جانب سے جنوبی سعودی عرب میں داغے گئے بم سے بھرے ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ۔
ادھر یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ایک ٹویٹر پیغام میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کی جانب سے یمن پر حملہ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کے نئے کمانڈر کی تقرری پر رد عمل ظاہر کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پالیسیاں تبدیل کرنا فائدہ مند ہے جبکہ کمانڈر تبدیل کرنے کا مطلب صرف ناکامی ثابت کرنا ہے، انشاء اللہ یہ کمانڈر بھی یمنی قوم کے مجاہدین کے خلاف کچھ نہیں کرسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
دمشق کے جنوب میں صیہونی فضائیہ حملے میں 3 شامی اہلکار شہید
🗓️ 21 مئی 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے ہفتے کی صبح خبر دی ہے کہ
مئی
سعودی عرب میں جدید غلامی
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
عمران خان کی حکومت کو بچانے میں مریم نواز کا اہم کردار تھا
🗓️ 12 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا
اگست
اربیل تل ابیب کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا ایک نیا پلیٹ فارم
🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے نمائندے جاسم
مارچ
المعمدانی ہسپتال کے جرم میں صہیونیوں کے اندازے مسترد
🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے المعمدانی اسپتال کے جرم
اکتوبر
قبضے کے خلاف مقاومت ایک جائز حق
🗓️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن کرسپن بلنٹ نے خبردار
نومبر
پاکستان میں بھی 22اپریل کو عالمی یوم ارض منایاگیا
🗓️ 22 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) دنیا بھر میں سن 1970 سے ہر برس "یوم الارض”
اپریل
سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل نے مزاحمتی تحریک کو للکارا ہے
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: ماہرین نے سید حسن نصراللہ کی شہادت اور صیہونی حکومت
ستمبر