🗓️
سچ خبریں:سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کے شاہ سلمان کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلان کیا۔
الخلیج الجدید کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں سعودی عرب کی سربراہی میں مشترکہ اتحادی افواج کے نئےکمانڈر اور وزیر صحت و حج مقرر کیے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی وزیر صحت توفیق بن فوزان بن محمد الربیعه کو برطرف کرکے ان کی جگہ فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو تعینات کیا۔
الربعیہ 12 مارچ کو صالح بن طاہر کو وزارت حج و عمرہ سے ہٹائے جانے کے بعدوزارت حج وعمرہ کا عہدہ سنبھالیں گے،درایں اثنا سعودی عرب کے بادشاہ نے عبدالعزیز بن عبدالرحمن العریفی کو نائب وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے ہٹانے کے بعد انھیں وزراء کونسل کی جنرل سیکرٹریٹ کا مشیر مقرر کیا۔
اسی طرح سعودی عرب کے بادشاہ نے میجر جنرل مطلق بن سالم بن مطلق الازیمع کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی قیادت والے اتحاد کی مشترکہ افواج کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔
واضح رہے کہ الازیمع نے شہزادہ فہد بن ترکی کی گرفتاری اور کرپشن کے شبہ میں ان سےتفتیش کے بعد 2 ستمبر 2020 کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالا ،یادرہے کہ سعودی عرب میں یہ تقرریاں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جبکہ سعودی اتحاد نے جمعہ کی شام دعویٰ کیا کہ اس نے یمنی فورسز کی جانب سے جنوبی سعودی عرب میں داغے گئے بم سے بھرے ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا ۔
ادھر یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ایک ٹویٹر پیغام میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کی جانب سے یمن پر حملہ کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کے نئے کمانڈر کی تقرری پر رد عمل ظاہر کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پالیسیاں تبدیل کرنا فائدہ مند ہے جبکہ کمانڈر تبدیل کرنے کا مطلب صرف ناکامی ثابت کرنا ہے، انشاء اللہ یہ کمانڈر بھی یمنی قوم کے مجاہدین کے خلاف کچھ نہیں کرسکیں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا؟
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں7 فلسطینی اداروں کی بندش پر امریکہ اور اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے صیہونی
اگست
عصائے موسی ہیکروں کے ہاتھوں 3 صہیونی فوجی عہدہ داروں کے فون نمبر شائع
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:عصائے موسی ہیکر گروپ جس نے حال ہی میں صیہونی حکومت
جون
کورونا پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے سندھ حکومت کا حکم نامہ جاری
🗓️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد
جون
پاکستانی خاتون نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیت لیا
🗓️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پسماندہ علاقے میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے
نومبر
پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجہ میں متعدد دکاندار گرفتار
🗓️ 25 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران
اپریل
پاکستان کا افغانستان سے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ
🗓️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد
دسمبر
فیس بک کا 100 ممالک میں اسرائیلی کمپنیوں کی جاسوسی کے بارے میں انتباہ
🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے دنیا کے مختلف حصوں میں اس نیٹ ورک
دسمبر