?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر اپنے یو اے وی یونٹ پر دوبارہ حملے کا اعلان کیا اور سعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاض کے ذریعے فوجی طور پر استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں سے دور رہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے ابھا ایئر پورٹ پر یمنی یو اے وی یونٹ پر دوبارہ حملے کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے کو آج اتوار کی سہ پہر صماد 3 اور قاسف کے 2 کے دو ڈرونوں سے نشانہ بنایا گیا، یہ حملہ بہت درست تھا، یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ یہ آپریشن سعودیوں کے وحشیانہ حملوں کا ردعمل ہے اور یہ جائز ہے خاص طور پر جب یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں اور یمنیوں کا محاصرہ جاری ہے۔
یحییٰ نے تمام سعودی شہریوں سے فوجی مقاصد کے لئے (سعودی اتحاد) کے زیر استعمال ہوائی اڈوں اوردیگر فوجی مراکز سے دور رہنے کا مطالبہ فوری طور پر دہرایا، ادھر یمنی صماد 3 ڈرون کے ذریعہ ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ کی پشت پناہی میں کچھ دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر پچھلے چھ سالوں سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اس اس ملک کا اسی فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے اس کے علاوہ اکثر اسپتال اور طبی مراکز بھی سعودی بمباری سے مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں جو بچ بھی گئے ہیں ان میں دواؤں اور دیگر بنیادی سہلویات ناپید ہیں اس لیے کہ جارح سعودی اتحاد نے اس ملک کو چاروں سے اپنے محاصرہ میں لیا ہوا ہے اور عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
مغرب ہمارے ساتھ یوکرین کے آخری خون تک لڑنا چاہتا ہے: پیوٹن
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ
جولائی
تزویراتی خطے میں ترکی کے اثر و رسوخ
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے اس ملک میں
مارچ
سعودی عرب کے بعد الجولانی کی اگلی منزل کہاں ہے؟
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا کہ ابو محمد الجولانی آنے
فروری
اومیکرون کے باعث پاکستان کا صحت کا شعبہ نمایاں دباؤ میں مبتلا ہوسکتا ہے
?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے
دسمبر
معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوسکتی ہے، اسٹیٹ بینک
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خیال ہے کہ
مئی
حزب اللہ کو بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح کام کرنے کا حق ہے: لبنانی وزیر اعظم
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنان
دسمبر
تجارتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا عجیب بیان
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک پر
اپریل
ریان نامی 5 سالہ مراکشی بچہ جان کی بازی ہار گیا
?️ 6 فروری 2022مراکشی بادشاہ کے دفتر نے ایک بیان میں 5 سالہ بچے ریان
فروری