?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ان کے دو ڈرون سعودی عرب کے شہر خمیس مشایط میں شاہ خالد ایئر بیس کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کی شام کو بتایا کہ یمنی فوج کا ایک ڈرون سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ایئر بیس پر اہم مقامات کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ دو 2 K قاصف ڈرون کے ذریعہ کیا گیا جو اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،یحییٰ نے یہ کہتے ہوئے زوردیا کہ یہ حملہ ہمارے پیارے ملک کے خلاف جاری جارحیت اور وحشیانہ محاصرہ کے جواب میں کیا گیاہے۔
یادرہے کہ تقریبا سات سالوں سے سعودی اماراتی اتحاد یمن پر بمباری اور گولہ باری کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں بھوک ، افلاس اور طبی سامان کی کمی کو یمنی عوام پر مسلط کررہا ہے نیز خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،واضح رہے کہ یہ حملے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور اس غریب عرب ملک میں غربت ، بے روزگاری اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنے ہیں،بین الاقوامی ماہرین نے یمن کو دنیا کے سب سے بڑے انسانی بحران کا منظر نامہ بتایا ہے۔
قابل ذکرہے کہ 22 ملین افراد جویمن کی آبادی کا 75 فیصد ہیں، انھیں فوری طور پر انسانی امداد ضرورت ہے،ان میں سے 8.4 ملین افراد نہیں جانتے کہ ان کا اگلا کھانا کہاں سے آئے گا،سعودی امریکی اتحاد سے اس ملک کے بچوں کو تعلیم سے بھی محروم کر دیاہے اس لیے کہ اس نے یہاں کے90 فیصد اسکول اور دیگر تعلیمی مراکز کو تباہ کر دیا ہے ۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت
?️ 10 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک
فروری
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے
اکتوبر
اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے
دسمبر
وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز
جون
انسداد دہشتگردی اور بینکنگ کورٹ سے عمران خان کی عبوری ضمانتیں منظور
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف
فروری
فلسطینی کیوں حق پر ہیں؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ازخان کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت نے دہائیوں کے دوران
اکتوبر
صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے
اگست
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے
مئی