?️
سچ خبریں:سعودی عرب نے یمنی قبائل کو صنعا کی افواج کے مأرب کی طرف برھنے اور یمنی قومی نجات حکومت کے عہدیداروں اور رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی وجہ سے دھمکی دی ہے۔
روزنامہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تین دن قبل انصار اللہ تحریک کے پولیٹکل بیورو کے رکن محمد علی البخیتی نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ مأرب کو آزاد کرانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، الاخبار اخبار کے مطابق جیسے ہی یمنی فوج مأرب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے ، صنعا نے اس تنازع سے دور رکھنے کے لئے شہر کے قبائلی رہنماؤں کے ساتھ اپنے رابطوں اور بات چیت کو تیز کردیا ہے، اسی دوران صوبہ کی قبائلی ملیشیا کے شمالی اور مغربی محاذوں پر صنعا افواج کی نئی کامیابیوں کا اعلان کیا گیا ہے ،درایں اثنا ریاض کی تیار کردہ سرخ لکیر ختم ہو چکی ہے۔
الاخبار کے مطابق سعودی عرب نے مستعفی یمنی حکومت کے اتحادی قبائل کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر وہ صنعا کے امن منصوبوں میں شامل ہوئے تو انھیں نشانہ بنایا جائے گا جس کو قبائل مسترد کرچکے ہیں یادرہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران ، یمنی قومی نجات حکومت کی وزارت دفاع کے فوجی سربراہوں اور مأرب کے قبائل کے درجنوں رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں سعودی اتحادی افواج کے کنٹرول سے مأرب کو آزاد کرنے اور مہاجرین کو کسی بھی خطرے سے دوررکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مأرب کے قبائل کے قریبی ذرائع نے الاخبار کو بتایا کہ صنعا کے عہدیداروں کے پاس اتحاد میں لڑنے والوں کے لئے متعدد آپشنز موجود ہیں ، ان میں صنعا واپس جانا اور انہیں محفوظ بنانا ، اور اگر وہ چاہیں تواپنی بیرکوں میں چلے جائیں اور مشرقی صوبوں میں جانے کے لئے محفوظ راستے کھول دیں۔
رپورٹ کے مطابق صنعا میں ہونے والی ملاقاتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یمنی قبائل کی ایک بڑی تعداد نے مأرب میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی کاروائیوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور شہر کو تباہی سے دور رکھنے کی خواہش پر زور دیا ہے، اس کے علاوہ صنعا کے قائدین جانتے ہیں کہ مستعفی حکومت سے وابستہ حزب اصلاح کے عسکریت پسد اس اقداسے کافی ناراض ہیں اس لیے کہ چھ سالوں سے صوبہ مأرب پر قبضہ کیا ہے اور اس کی دولت کو پامال کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت اپنے وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ
جولائی
چین کو سبق سکھاتے سکھاتے خود پھنس گئے
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:یوکرین جنگ کو چین کے لیے سبق بننا تھا اور چین
اگست
انسانی حقوق کونسل کی اسرائیل کے خلاف اہم قرارداد
?️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی تجویز
اپریل
روس یوکرین میں نیوکلیئر شیلڈ استعمال کر رہا ہے: امریکہ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر الزام عائد
اگست
امریکی صدر کا ہولوکاسٹ گف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: کل بدھ کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والے ریاستہائے
جولائی
ایران کا مصر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر آمادگی کا اعلان
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:مصر میں عمان کے سفیر نے کہا کہ ایران مصر کے
جون
ایک مہینے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی گرفتار
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 450 سے زائد
فروری
جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر ہم پر پانی پھینکا گیا۔ عظمی بخاری
?️ 21 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ
نومبر