?️
سچ خبریں:سعودی حکومت کی جیلوں سے رہائی پانے والے ایک یمنی شہری نے سعودی جیل کے محافظوں کی طرف سے کوڑے مارنے سے لے کر ناخن کھینچنے اور بجلی کے جھٹکوں تک قیدیوں پر تشدد کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے خوفناک طریقوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی جلیں قیدیوں کے لیے انتہائی ہولناک ہیں۔
صنعا میں مارچ 2016 سے یمنی عوام کے خلاف سعودی اماراتی اتحاد کی وحشیانہ جنگ کئی سانحات اور جرائم کا باعث بنی ہے،ان مسائل میں سے ایک اسیری کی کہانی ہے جس کا تجربہ بہت سے یمنیوں نے کیا ہے، انھیں میں سے ایک جلال الجنداری یمنی شہری نے سعودی جارحوں کی جیلوں میں اسیری کے سخت تجربے کا اظہار کرتے ہوئے اس دور کے ناقابل بیان حالات اور سعودی جیل کے محافظوں کے تشدد اور غیر انسانی رویے کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے وہ ہمیں شدید زد و کوب کرتے کرتے تھے ،بجلی کے جھٹکے دیتے تھے ،ہمیں ایسی کوٹھری میں رکھا گیا تھا جو 70 سے 80 میٹر لمبی تھی،جہاں ہر روزایک سپاہی آتا اور کوڑے مارنے سے لے کر ناخن کھینچنے تک تشدد کرنا شروع کر دیتا تھا، یہ صورت حال پانچ سال تک جاری رہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ تشدد سے کچھ قیدی ذہنی مریض ہو گئے اور کچھ پاگل ہو گئے کیونکہ ہم میں سے کسی کو اتنے تشدد کی توقع نہیں تھی۔


مشہور خبریں۔
آباد کار خواتین کی صہیونی ہوٹلوں میں عصمت دری
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے ایک نئے انکشاف میں بتایا ہے کہ Knesset
فروری
کیا قطر میں حماس کے دفاتر بند ہونے والے ہیں؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں حماس تحریک کے ایک رہنما نے اس
اپریل
صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت
فروری
جارجیا کے پارلیمنٹ انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: 26 اکتوبر کو ہونے والے جارجیا کے پارلیمانی انتخابات کے بعد،
دسمبر
قطر پر حملہ عالمی قوانین، سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی، دنیا اسرائیل کا احتساب کرے، دفتر خارجہ
?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ قطر پر
ستمبر
امریکی عدالتوں میں سرکاری شٹ ڈاؤن جاری رہنے کے ساتھ ہی برطرفی شروع ہو گئی
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہنے اور عدالتوں کے
اکتوبر
مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ
اکتوبر
دار الارقم اسکول پر اسرائیلی بمباری پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے دار الارقم اسکول
اپریل