?️
سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے آغاز کے کچھ ہی دن پہلے روسی کمپنیوں میں 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادہ ولید بن طلال کی سرمایہ کاری کمپنی کنگڈم ہولڈنگ نے فروری میں روس کے Gazprom، Rosneft اور Lukoil کی جانب سے جاری کردہ ڈپازٹ ٹرانسفر کے لیے رسیدیں حاصل کی ہیں جبکہ اسی دوران روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا، یاد رہے کہ سرمایہ کاری کے لیے کوئی مخصوص تاریخ نہیں دی گئی، اور کنگڈم ہولڈنگز نے ان سوالات کا جواب نہیں دیا کہ آیا وہ اب بھی سرمایہ کاری کے مالک ہیں۔
واضح رہے کہ جیسے ہی یوکرائن کی جنگ شروع ہوئی، جب روس میں تجارت رک گئی اور مغرب نے روس پر پابندیاں لگائیں تو ان جمع شدہ ترسیلات زر کی قدر میں تیزی سے کمی آئی، ولید جن کے دادا جدید سعودی عرب کے بانی تھے،اس ملک کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں میں سے ایک قابل احترام شخصیت کے مالک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال بھی ان شہزادوں میں سے ایک ہیں جنہیں 2017 میں حکومت کی انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ریاض کے رٹز ہوٹل میں کئی دوسرے شہزادوں اور سرکاری عہدہ داروں کے ساتھ قید کیا گیا تھا، اس شہزادے کے خلاف کوئی باقاعدہ الزام نہیں لگایا گیا اور 83 دن کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
خلیل الحیاء: غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ برقرار رہے گا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے قاہرہ کے اپنے
اکتوبر
امریکہ کے سامنے جھکنا اسے مزید گستاخ بنا دے گا:چین
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بریکس اجلاس میں کہا
اپریل
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سعودی ولی عہد سر فہرست
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے موضوع پر اوسلوو میں ہونے والی بین الاقوامی
مئی
پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید
?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ
مارچ
کینیڈا نے ایران کی مورل سیکیورٹی پولیس پر پابندیاں لگائی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نیوز کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے
ستمبر
نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
?️ 26 ستمبر 2025 نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر
ستمبر
اتحادی حکومت کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں
مارچ
صیہونیوں کا گدلے پانی سے مچھلیاں پکڑنے کا منصوبہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ہزاروں یوکرائنی یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں مستقل
فروری