?️
سچ خبریں:یمنی فوجی انٹلی جنس سروس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ مأرب کی آزادی کے قریب آتے ہی سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوجی انٹلی جنس سروس کے سربراہ عبد اللہ الحاکم نے جنوبی صوبوں میں قبائلی شیخوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا اس وقت جو افرادسعودی فوجی اتحاد کی صفوں میں ہیں ان کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہاکہ جیسے جیسے شہر مأرب کی آزادی کا وقت قریب آرہا ہے ، ہم ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی کوشش کریں گے جو دشمن کی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں تاکہ دشمن کو ان سے بدسلوکی کرنے کا موقع نہ ملے۔
الحاکم نے مزید کہاکہ ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے عناصر یمن کے شمال اور جنوب میں مذہبی اور معاشرتی سمیت مختلف طریقوں سے صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس وقت ذمار اور بیضا صوبے کرائے کے فوجیوں کے لئے صوبہ مأرب منتقل ہونے کے لئے ایک راستہ بن چکے ہیں اور اس عمل کو روکنا ہوگا۔
یمنی عہدیدار نے مزید کہاکہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور ان سے وابستہ عناصر یمن کے حصول کے لئے فوجی ، معاشی ، سیاسی اور قبائلی سازشیں استعمال کررہے ہیں،یادرہے کہ الحاکم نے اس سے قبل بھی ایک فوجی اجلاس کے دوران کہا تھا کہ یمنی کمانڈروں کا مأرب کو آزاد کرانے کا عزم سنجیدہ ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں صوبہ مأرب کی آزادی کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں جس کو لے کر مغربی ممالک سمیت متعدد عربی ممالک میں بھی ایک ہاہا کار مچی ہوئی ہے کیونکہ ان کی نظر میں یمنیوں کو اپنے ملک کا دفاع کرنے کا حق نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
حج کے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
?️ 12 جون 2021ریاض(سچ خبریں) دُنیا بھر کو کورونا وائرس کی وبا کا سامنا ہے۔
جون
امریکہ کے ساتھ اگلا مرحلہ، شاید اسٹارٹ نو معاہدے پر بات چیت ہو: پیوٹن
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن، صدر روس، نے جمعرات کے روز ایک اعلیٰ
اگست
بائیڈن کے قافلے پر حملہ
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک نامعلوم ڈرائیور نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی
دسمبر
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کے لیے ترکی کے شرائط
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی بولی
مئی
آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری
?️ 18 اگست 2025سوات (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران
اگست
روس اور وینزویلا کو تقسیم کرنے کی امریکی سازش: نیویارک ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی اور امریکی ممالک کی جانب سے روس کو دنیا سے
مارچ
50 ہزار صہیونی فوجی حزب اللہ سے کیسے ہارے؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں
نومبر
یوکرین کے حالات مزید خراب ہوں گے: ٹرمپ
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں
مارچ