سعودی اتحاد کی یمن جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں

سعودی

?️

سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی جارح اتحاد نے یمن کے شہر الحدیدہ میں 40 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد الحدیدہ میں جنگ بندی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، سعودیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں الحدیدہ میں 44 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے دیگر صوبوں میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے العہد ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کو جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کیا تھا، انہوں نے تاکید کی کہ یمن کی مسلح افواج ان جارحیتوں کے مقابلے میں ہرگز خاموش نہیں رہیں گی اور سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں ان کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔

القحوم نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ایک قسم کا سٹریٹیجک ہتھیار بنا لیا ہے جو جارحیت جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے، انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے تاکید کی کہ جارح اتحاد نے شروع سے ہی جنگ بندی کی پابندی نہیں کی اور ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی بنیادی طور پر انسانی مسائل کے لیے کی گئی تھی لیکن سعودی عرب نے تمام مسائل میں رکاوٹیں ڈال کر بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو نتیجہ خیز ہونے سے روک دیا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ میں صہیونی تباہی کی انتہا

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: خان یونس کے مشرق میں واقع خزاعہ کی بلدیہ نے

ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی کمیشن نے پیر کے روز چینی ملکیت

غزہ جنگ میں شام کی شرکت کے فوائد اور خطرات

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے بعد اور

پینٹاگون سے 5 ہزار ملازمین کی برطرفی

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع، پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ

پنجاب میں رینجرز، بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے دونوں صوبوں میں امن و امان

ایران پر اسرائیلی امریکی دہشت گردانہ حملے کے نتائج؛ مقاصد میں فتح یا ناکامی؟

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے نتائج

غزہ میں جنگ بندی کا مستقبل عرب تجزیہ کار کے تین ممکنہ منظرنامے

?️ 29 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کا مستقبل عرب تجزیہ کار کے تین ممکنہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے